شعیب رضا

تحریک فروغ اسلام کے زیر اہتمام دہلی کوچ کا اعلان

پریس ریلیز

اب یا حکومت گستاخوں پر سخت کارروائی کرے گی یا ہم اپنے سینوں پر گولیاں کھائیں گے:قمر عثمانی

آج 15 اگست بروز اتوار تحریک فروغ اسلام کے مرکزی ذمہ داران کی میٹنگ ہوئی جس میں دشمنان اسلام ، بھگوا دہشت گردوں کے ذریعے اللہ و رسول جل جلالہ و صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں کی جانے والی گستاخیوں، مساجد کو شہید کۓ جانے و مسلمانوں پر ظلم و جبر کے بارے میں گفتگو ہوئی، تمام ذمہ داران نے کہا کہ اب ان کی سر کشی برداشت کے باہر ہوگئ ہے۔

واضح رہے کہ 8 اگست کو دہلی کے جنتر منتر پر ہندو شدت پسند دہشت گرد تنظیموں کے ذریعہ بھارت جوڑو کے نام پر ایک ریلی نکالی گئی تھی جس میں کھل کر اسلام اور مسلمانوں کے خلاف جم کر نعرہ بازی کی گئی اور پولس نے وہی کیا جو ہر بار کرتی ہے ، یہ خبر پوری دنیا میں بحث کا موضوع بنی ہوئی ہے، بانئ تحریک حضرت قمر غنی عثمانی صاحب کو پتہ چلا کہ مردود پنکی چودھری نے رب تعالیٰ کی شان میں بھی گستاخانہ کلمات بکے ہیں تو آپ نے شدید غصے میں فرمایا کہ اب ہماری زندگی بے مقصد ہو گئ ہے، حکومت اپنے دلالوں کے ذریعے ہمارا ایمانی ٹمپریچر مسلسل 5 سالوں سے ناپ رہی ہے، اب ہم کسی بھی حال میں بیٹھنے والے نہیں، مشورہ ہوا کہ ملک کے عاشقان رسول کو دہلی میں جمع کیا جائے، اتفاق رائے سے طے پایا کہ 14 محرم الحرام 24 اگست بروز منگل دوپہر 12 بجے "دلی چلو” کا اعلان کیا جائے. لہٰذا تمام عاشقان رسول کو مطلع کیا جاتا ہے کہ وہ اللہ و رسول جل جلالہ و صلی اللہ علیہ وسلم کی عظمت کی حفاظت کے لئے 24 اگست کو ہر حال میں دہلی پہونچیں.

رپورٹ مرتبہ
عقیل احمد فیضی
ہیڈ آفس انچارج
تحریک فروغ اسلام،الہند
9473962637

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

آسان ہندی زبان میں اسلامی، اصلاحی، ادبی، فکری اور حالات حاضرہ پر بہترین مضامین سے مزین سہ ماہی میگزین نور حق گھر بیٹھے منگوا کر پڑھیں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے