کلہوئی بازارا/مہراج گنج: 15 اگست، ہماری آواز(نامہ نگار)
آج تقریباً 9 بجے جامعہ کاملیہ کے گراؤنڈ میں پرچم کشائی کی گئی اور ملک کے مشہور معروف ترانے گنگناے گئے۔ اس جشن میں جامعہ کاملیہ کے ممبران و اساتذہ نے شریک ہوکر ملک کی آزادی میں نمایاں کردار ادا کرنے والے مجاہدین کی بارگاہ میں خراج عقیدت پیش کیا، علاوہ ازیں کلہوئی بازار کے معزز لوگ بھی موجود رہے۔ اس موقع پر جامعہ کاملیہ کے پرنسپل علامہ برکت حسین مصباحی نے آزادی میں نمایاں کردار ادا کرنے والوں کے متعلق لوگوں سے معلوماتی خطاب کیا۔ اخیر میں ملک کی امن و سلامتی کے لیے دعا خوانی ہوئی اور حاضرین کے مابین شیرنی وغیرہ تقسیم کی گئی۔
ہماری آواز کے نامہ نگار سے گفتگو کرتے ہوئے جامعہ کے استاذ مولانا محمد آصف رضا تنویری نے یہ خبر دی۔