اَز قلم: شیخ عسکریؔ رضوی بنارسی 7856932585
خالق ارض و سماں کا ہاں یہی فرمان ہے
سارے نبیوں میں نبی کا مرتبہ ذیشان ہے
آیت تطہیر سے یہ صاف ظاہر ہو گیا
سارے عالم میں گھرانہ آپ کا ذیشان ہے
اہلِ ایماں اہلِ حق یہ کہہ رہے ہیں جھوم کر
آمنہ کے لال پر قربان میری جان ہے
مُشت میں جب کنکری نے کلمۂ طیب پڑھا
دیکھ کر یہ بو جہل بھی ہو گیا حیران ہے
جس کے دل میں بس گئی ہے الفت شاہ امم
دونوں عالم میں اسی کا مرتبہ ذیشان ہے
بادشہ جس کے مرے خواجہ معین الدین ہیں
ہاں وہی میرا یہ پیارا ملکِ ہندوستان ہے
عسکریؔ بہکائے گا کیسے تجھے نجدی کوئی
رہنما جب فخر ازہر شاہ اختر خان ہے