نتیجہ فکر: فرید عالم اشرفی فریدی
رہے دل میں گر عشق و الفت ہمیشہ
کریں گے شہہ دیں عنایت ہمیشہ
کرے اپنی ماں کی جو خدمت ہمیشہ
اسے ہوگی حاصل ہدایت ہمیشہ
کلام الہی میں فرمان ہے یہ
کرو مصطفٰی سے محبت ہمیشہ
جو ذکر شہ دیں میں ڈوبا ہوا ہے
نبی کی ہے اس پر عنایت ہمیشہ
ہیں جتنے بھی گستاخ آقا جہاں میں
اٹھاتے رہیں گے ندامت ہمیشہ
بِتا دیجئے زندگی راہ حق پر
کریں گے شہ دیں سخاوت ہمیشہ
نبی کی محافل سجانے کی خاطر
لٹائیں گے ہم مال و دولت ہمیشہ
اگر چاہتا ہے سکوں قلب کو تو
فریدی کر آقا کی مدحت ہمیشہ