ہر وقت تجھ کو کیوں نہ پڑھوں نعت مصطفی ﷺ
تجھ سے جڑا ہے میرا سکوں نعت مصطفی ﷺ
جب غمزدہ ہو دل مرا ان کی ثنا کروں
کیف و سرور میں بھی پڑھوں نعت مصطفی ﷺ
عشق رسول پاک میں آنسو بہا کریں
جس وقت جس گھڑی بھی سنوں نعت مصطفی ﷺ
یوں ہی تمام ہوں مرے ایام زندگی
کہ میں لکھوں۔ ، کہوں ، یا سنوں نعت مصطفی ﷺ
دن رات ان کی یاد میں تڑپے مرا جو دل
خون جگر سے پھر میں لکھوں نعت مصطفی ﷺ
میری دعا یہ ہی ہے تمنا یہ ہی مری
پڑھتے ہوئے میں کاش مروں نعتِ مصطفی ﷺ
جو تجھ سے نسبتیں ہیں سبا کی بنی رہیں
صدقے میں تیرے خلد چلوں نعتِ مصطفیٰ ﷺ
از قلم: سعدیہ بتول اشرفی