مولود کی گھڑی ہے آتے ہیں نور والے ﷺ
بھینی ہوا چلی ہے آتے ہیں نور والے ﷺ
چرچا گلی گلی ہے آتے ہیں نور والے ﷺ
خیرات بٹ رہی ہے آتے ہیں نور والے ﷺ
خوشیوں میں ہر کلی ہے آتے ہیں نور والے ﷺ
دل کی کلی کھلی ہے آتے ہیں نور والے ﷺ
گلیاں سجی ہوئی ہے رستے سجے ہوئے ہیں
رحمت کی روشنی ہے آتے ہیں نور والے ﷺ
اے آمنہ مبارک آگن میں آج تیرے
رحمت برس رہی ہے آتے ہیں نور والے ﷺ
جن و بشر ملایک خوشیاں منا رہے ہیں
سب کو یہی خوشی ہے آتے ہیں نور والے ﷺ
دائی حلیمہ تیری بیمار اونٹنی بھی
کیا خوب دوڑتی ہے آتے ہیں نور والے ﷺ
روشن ہے سارا عالم اک نور کا سماں ہے
سب نور نور ہی ہے آتے ہیں نور والے ﷺ
محبوب کبریا ﷺ کی سلطان انبیاء ﷺ کی
تشریف آوری ہے آتے ہیں نور والے ﷺ
مہکا ہے سارا گلشن کلیاں کھلی ہوئی ہیں
ہر گل پہ تازگی ہے آتے ہیں نور والے ﷺ
دھرتی سے آسماں تک بس نور کا ہے سایہ
برسات نور کی ہے آتے ہیں نور والے ﷺ
آتش کدہ ہے ٹھنڈا، بت منہ کے بل گرے ہیں
ہر بت میں کپکپی ہے آتے ہیں نور والے ﷺ
شاہد سلام ان پر جن پر فدا یہ عالم
جن سے یہ روشنی ہے آتے ہیں نور والے ﷺ
ازقلم: محمد شاہد رضا رضوی