نعت رسول

نعت رسول: ہر چیز کے ہیں مالک و مختار مدینہ

فرید عالم اشرفی فریدی

نبیوں کے سبھی آپ ہیں سردار مدینہ
ہر چیز کے ہیں مالک و مختار مدینہ

تجھ میں ہےبسی خوشبوۓ عشق شہہ بطحا
ہے تیری عجب شان اے گلزار مدینہ

ایسے بھی دن آجائیں جو تقدیر میں اپنی
اےکاش میں بھی دیکھ لوں دربارمدینہ

نقشہ وہی آنکھوں میں رہے آخری دم تک
دیکھے جو اگر کوئی بھی اک بار مدینہ

مل جاۓگی اسے غم دوراں سےرہائی
ہوجاۓکرم آپکا سرکار مدینہ

حاجت نہیں ہے اسکو کسی بھی طبیب کی
دل بن گیا ہے بس مرا بیمار مدینہ

دل میں یہ آرزو ہے فریدی کےہرگھڑی
کرکےمروں میں آخری دیدارمدینہ

بیتاب ہے طیبہ کے زیارت کو فریدی
اک بار بلالیں شہہِ ابرار مدینہ

ہماری آواز

ہماری آواز ایک غیر جانب دار نیوز ویب سائٹ ہے جس پر آپ سچی خبروں کے ساتھ ساتھ مذہبی، ملی،قومی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین اور شعر وشاعری پڑھ سکتے ہیں۔ یہی نہیں آپ خود بھی ہمیں اپنے پاس پڑوس کی خبریں اور مضامین وغیرہ بھیج سکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین و خبریں

جواب دیں

Back to top button