نتیجہ فکر: تحسین رضاقادری
خطیب و امام نگینہ مسجد گنگا گھاٹ اناؤ
جس کو کہتے محبت میرے سرکار کی ہے
اور ہر دل میں عقیدت میرے سرکار کی ہے
ایسا کوئی نہیں تھا کوئی نہ ہے ہوگا نہیں
ساری دنیا میں حقیقت میرے سر کار کی ہے
گفتگو پیار محبت کی ہمیشہ کرنا
انکساری کی ہدایت میرے سرکار کی ہے
مجھ سے ادنیٰ کا احترام ہے سب نے
یہ بھی بخشی ہوئی عزت میرے سرکار کی ہے
جابجا ذکر کیا کرتے ہیں ہم ادنیٰ غلام
ہر حگہ دیکھ لو شہرت میرے سرکار کی ہے
سہ لیئے ظلم و ستم پھر بھی معافی دیدی
اتنی برداشت کی عادت میرے سرکار کی ہے
پانچوں وقت کرنا ہے سجدےہمیں مسجد جاکر
یہ بھی تحسین‛‛ ہدایت میرے سرکار کی ہے