معراج النبیﷺ نعت رسول

نعت: تھے نور فشاں کعبہ و اقصی شبِ معراج

نتیجۂ فکر: عبدالمبین حاتمؔ فیضی، مہراج گنج

جب دیدِ خدا کو چلے آقا شبِ معراج
تھے نور فشاں کعبہ و اقصی شبِ معراج

اللہ کے محبوب کو جبریل امیں نے
بیدار کیا چوم کے تلوہ شب معراج

سدرہ پہ پہونچ کر یہ کہیں بلبلِ سدرہ
اب جائیے آگے شہا ! تنہا شبِ معراج

باراتی بنے مہر و مہ و نجم فلک اور
آقا ہوئے معراج کے دولہا شبِ معراج

تھی ہوش رُبا طور پہ جو برق تجلی
بالواسطہ دیکھیں اسے موسیٰ شب معراج

جس لمحے میں "اَو اَدنیٰ” گئے سید عالم
پُرکیف تھا کِس طور وہ لمحہ شبِ معراج

ہیں عقل و خرد آج بھی انگشت بدنداں
کیسے بنا افلاک میں رستہ شبِ معراج

معراجِ مسلماں ہے وہی حاتمِ فیضی
آقا کو ملا رب سے جو تحفہ شبِ معراج

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

آسان ہندی زبان میں اسلامی، اصلاحی، ادبی، فکری اور حالات حاضرہ پر بہترین مضامین سے مزین سہ ماہی میگزین نور حق گھر بیٹھے منگوا کر پڑھیں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com