تاثر: (مفتی) کریم اللہ فیضی رضوی
استاذ: دار العلوم مخدومیہ اوشیورہ برج جوگیشوری ممبئی موبائل نمبر 7666456313
ماہنامہ فیض الرسول جدید اپنی پہلی فصل بہار لے کر اپنی تمام تر جلوہ سامانیوں کے ساتھ باصرہ نواز ہوا ، سرورق ما شاء اللہ بہت عمدہ مضامین بھی بہت شاندار وقت کے اہم تقاضوں کے پیش نظر فیض الرسول جدید نے بڑی جدت پیدا کر دی ہے . مجلس ادارت و مجلس مشاورت میں ایک سے بڑھ کر ایک جواہر پارے صاحبان علم و فضل ، علمائے کرام کی شکل میں موجود ہیں ۔ ماہنامے کــی ندرت اور خوبصورتی کو اجاگر کرنے کے لئے اسے بڑی فنی مہارت کے ساتھ سجایا گیا ہے ۔
قابـل صد مبارکباد ہیـں ماہنامہ فیض الرسول جدید کے موجودہ سرپرست اعلیٰ ، دنیائے اسلام کی عظیم علمی و روحانی خانقاہ یار علویہ فیض الرسول براؤں شریف ضلع سدھارتھ نگر ( یوپی انڈیا ) کے مرکزی و حقیقی سجادہ نشین ، چشم و چراغ خانوادہ حضور شعیب الاولیاء و نبیرہ حضور مظہر شعیب الاولیاء و شہزادہ حضور مختار الاولیاء پیر محمد مسعود احمد رضا علوی ، چشتی ، قادری مدظلہ العالی ہیں اور اس کے نگران اعلی رئیس القلم ، خطیب البراہین شہزادہ نسیم ملت حضرت علامہ مولانا ڈاکٹر الحاج محمد طاہر القادری کلیم فیضی سربراہ اعلی ادارہ انوار الاسلام سکندر پور ضلع بستی اور مدیر اعلیٰ انجم العلماء رئیس التحریر حضرت علامہ مولانا الحاج الشاہ اسلام الدین احمد انجم فیضی مدظلہ العالی سربراہ اعلی جامعہ خدیجۃ الکبری نسواں کالج پیرا دائی گورا چوکی گونڈہ اور مدیر معاون خطیب الھند ماہر علوم درسیات حضرت علامہ مولانا حافظ و قاری رمضان علی فیضی استاذ الجامعۃ السبحانیہ اطہر العلوم پرسہ بازار اور جملہ علمائے اہل سنت جنھوں نے اسے منظر عام پر لانے کے لئےدامے درمے قدمے سخنے اپنا تعاون پیش کیا.ان سب عروج وارتقا اورکامیابیوں کا سہرا
داماد مظہر شعیب الاولیا ۔مختار
خانقاہ محترم ذوالمجد والکرم
سید آفاق حسین صاحب بارہ بنکوی کے سر ہے جن کی مساعی
جمیلہ سے مجلہ فیض الرسول جدید عالم وجود میں آیا ۔۔۔۔۔۔۔ مولی تبارک و تعالی کی بارگاہ میں دعا ہے کہ اپنے حبیب صلى اللہ علیہ وآلِه وسلِّم کــے صدقے میں اسے شہرہ آفاق کی بلندیاں عطا فرماۓ اور اس سے جڑے تمام احباب اہل سنت کو سلامت رکھے ، شاد و آباد رکھے, اسے قبولیت تامہ عطاء فرما کر مقبول انام بنائے۔آمین