مذہبی مضامین

وسیم شیعہ نے آر۔ایس۔ایس۔ کی۲۰۰۲ء کی ترجمانی کی ہے

بدلے گا زمانہ لاکھ مگر قرآن نہ بدلا جائے گا

تحریر: محمد توحید رضا علیمی
امام: مسجد رسول اللہ ﷺ مہتمم دارالعلوم حضرت نظام الدین رحمۃ اللہ علیہ
نوری فائونڈیشن بنگلور کرناٹک

ہرصدی میں دشمنانِ اسلام الگ الگ صورت و شکل ولباس وزبان دین ِ اسلام کو بدنام کرنے مسلمانوں کو اذیت پہنچانے کے نئے نئے طریقہ اپناتے ہیں آج بھی یہ سلسلہ جاری ہے جب بھی دین اسلام پر پیغمبرِ خدا حضرت محمد مصطفی ﷺ پر قرآنِ پاک پر صحابہ کرام پراولیاء اللہ پر دشمنوں کی منظم سازش ہوتی ہے تو منجانب اللہ کوئی نہ کوئی مردِ خدا باطل کو شکت دینے کے لئے کھڑاہوجاتا ہے اور ہمیشہ ہمیشہ حق کامیاب ہوتا ہے باطل پاش پاش چھور چھور ہوکر رہ جاتا ہے حال ہی میں شیعہ رافضی وسیم لعنتی نے صحابہ کرام کی دشمنی میں کہا کہ یہ آیاتِ جہاد نبی ﷺ کے زمانہ میں نہ تھی بلکہ خلیفہء اول حضرت ابوبکرصدیق و خلیفہ ء دوم حضرت عمر فاروقِ اعظم وخلیفہء سوم حضرت عثمان ِ غنی رضی اللہ تعالیٰ عنھم اجمعین نے ۲۶ آیاتِ جہادکو اپنی طاقت کی بنیاد پر شامل کیا ہے معاذاللہ اس لئے ان آیات کو قرآن ِ پاک سے نکالنے کی سپریم کورٹ میں عرضی داخل کی ہے وسیم رضوی شیعہ نے وہ جنتی صحابہ کرام کی شان میں گستاخی کی ہے جنہیں دنیا میں ہی جنت کی بشارت دی گئی ہے انہیں عشرہ مبشرہ بالجنہ کہاجاتاہے اس میں حضرت ابوبکر صدیق حضرت عمرفاروقِ اعظم حضرت عثمان ِ غنی رضی اللہ تعالیٰ عنھم اجمعین کے نام شامل ہیں ۔پیغمبرے اسلا م حضرت محمد مصطفی ﷺ پر اللہ کی جانب سے بذریعہء جبریلِ امین جس طرح قرآنِ حکیم کا نزول ہوا تھا ٹھیک اسی طرح اس کی ایک ایک آیات اور ایک ایک لفظ آج بھی بلا کم وکاست محفوظ اور ہماری نگاہوں کے سامنے موجود ہے اسی لئے ہماری شریعت بھی مکمل ہے قرآن کریم بھی مکمل نازل شدہ ہے اس قرآن میں کوئی شک کی گنجائش نہیں ہے (سورہ بقرہ آیت ۲)وسیم شیعہ لعنتی جیسے ہزاروں لاکھوں پیدا ہوجائیں مگر قرآنِ پاک سے ایک آیت بھی نکال نہیں سکتے اس لئے کہ پچھلی آسمانی کتابوں کی حفاظت انکے امتی کرتے تھے مگر قرآنِ پاک کی حفاظت امتی نہیں بلکہ خود اللہ رب العزت کرتا ہے سورۃُ الحجر آیت ۹ پارہ ۱۴میں اللہ پاک نے ارشاد فرمایا بیشک ہم نے اتارا ہے یہ قرآن اور پیشک ہم خود اس کے نگہبان ہیں نزولِ قرآن سے آج تک بڑے بڑے نامور قرآن کو مٹانے کی مکمل کوشش کرچکے مگر وہ خود رُسوا ہوئے ذلیل وخوار ہوئے بدنام ہوئے عداوتِ قرآن عداوتِ اسلام عداوتِ نبی میں مربھی گئے لیکن قرآن جیسے نازل ہوا تھا آج بھی ویسے ہی موجود ہے ایک حرف کی تبدیلی نہیں ہوسکی شیعہ وسیم لعنتی جیسے بار بار پیدا ہوجائیں پھر بھی قیامت تک ایک حرف کی بھی تبدیلی ناممکن ہے اس لئے کہ اس کی حفاظت اللہ رب العٰلمین کررہاہے جس کی حفاظت اللہ کر ے اسے کوئی بدل نہیں سکتا وہ خود مٹ جائے گا مگر قرآن کبھی مٹنے والا نہیں ہے اس لئے کہ سورہ یونس آیت نمبر ۶۴ میں اللہ پاک نے کہا
لا تبدیلا لکمٰت اللہ یعنی اللہ کی باتیں بدل نہیں سکتیں ۔

ہے قولِ محمد قولِ خدا ،فرمان نہ بدلا جائے گا
بدلے گا زمانہ لاگھ مگر، قرآن نہ بدلا جائے گا

وسیم شیعہ نے آر یس یس کی ۲۰۰۲ ء کی ترجمانی ہے
۲۰۰۲میں آر یس یس کے سرسنگھ چالک کے ایس سدرشن نے مانگ کی ہے کہ مصر کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے ملک میں چلنے والے مدارس کے نصاب سے قرآن کی وہ چند آیتیں حذف کردی جائیں جو دیگر فرقوں کے ساتھ منافرت بڑھاتی ہیں ۔آر یس یس کے تین روزہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایسی آیات جن میں جہاد کا ذکر ہے یا جو کافروں سے دوستی سے منع کرتی ہیں وہی در اصل جہاد اور طالبان ذہنیت کی ذمہ دارہیں (۱۳ نومبر ۲۰۰۲ ء کے اخبارات) نام کتاب۔( آیاتِ جہاد کا قرآنی مفہوم)وسیم شیعہ نے آر یس یس کی۲۰۰۲ ء کی ترجمانی کی ہے وہ بھی ناکام ہوئے انشاء اللہ ضرور یہ بھی ناکام وذلیل ورُسوا ہوگا ۔مسلمانانِ ہند ملکِ عزیز کے آئین کے تحت اس کے ناپاک عزم وارادہ کوناکام بنانے کی ہرممکن کوشش کریں ۔

اسلام کی فطرت میں قدرت نے لچک دی ہے
اتنا ہی یہ ابھرے گا جتنا کہ دبائو گے

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

آسان ہندی زبان میں اسلامی، اصلاحی، ادبی، فکری اور حالات حاضرہ پر بہترین مضامین سے مزین سہ ماہی میگزین نور حق گھر بیٹھے منگوا کر پڑھیں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے