نتیجۂ فکر: ناطق مصباحی
علم کا چرچا ہوا قرآن جب نازل ہوا
جہل خود رسوا ہوا قرآن جب نازل ہوا
میرے آقا کی حیات جاوداں تفسیر ہے
حق ہواجلوہ نما قرآن جب نازل ہوا
دین حق کے دشمنوں کی ٹولیاں مایوس تھیں
ٹوٹتے باطل خدا قرآن جب نازل ہوا
دشمنان حق کے حربوں میں تھا ابلیس لعین
روسیہ وہ ہوگیا قرآن جب نازل ہوا
دنیا میں بیوہ یتیموں کاکوئی حامی نہ تھا
ہوگئی دنیا فدا قرآن جب نازل ہوا
برسوں کی جنگ بلا خیزی سے دنیا تنگ تھی
چل گئی ٹھنڈی ہوا قرآن جب نازل ہوا
عالمی تاریخ کے اوراق ناطق دیکھ لو
رحمتوں کا درکھلا قرآن جب نازل ہوا