گوشہ خواتین نظم

بیٹیوں کی عظمتوں کو پہچانوں

گھر کی عصمت گھر کی نکہت گھر کی ندرت بیٹیاں
باعث تسکین ہیں اور دل کی راحت بیٹیاں

دل کی رونق دل کی زینت دل کی فرحت بیٹیاں
از طفیل سرور عالم ہیں نعمت بیٹیاں

سسکیاں بھر بھر کے ماں روتی ہیں اس دم پھوٹ کے
جس گھڑی ہوتی ہیں گھر سے ان کے رخصت بیٹیاں

اپنی عصمت اپنی حرمت کا سدا رکھنا خیال
میکے اور سسرال کی تم سے ہے زینت بیٹیاں

جاذب قلب و نظر ہیں رونقِ دنیا و دیں
باعثِ تسکین ہیں اور دل کی راحت بیٹیاں

پھول جیسی نرم و نازک ہوکے بھی ماں باپ کو
گردشِ ایام میں دیتی ہیں طاقت بیٹیاں

بے بسی و مفلسی اور مشکل و آلام میں
صبر و استقلال کی دیتی ہیں دولت بیٹیاں

مایۂ صدق و صفا اور خوگر تقوی ہیں جو
بے حیائی کی وہ کرتی ہیں مذمت بیٹیاں

ہیں شگفتہ ان کا دامن اور پاکیزہ ہیں وہ
غیر محرم سے چھپاتی ہیں جو صورت بیٹیاں

زینب و کلثوم رقیہ فاطمہ زہرا سبھی
ہیں محمد مصطفےٰ کی یہ نفاست بیٹیاں

تم خدیجہ اور مریم عائیشہ کو دیکھ لو
خوبصورت آئینہ ہیں ان کی سیرت بیٹیاں

دیکھ لیں سیدانیوں کے پردۂ باشان کو
ہیں سبق آموز ان کی ساری فطرت بیٹیاں

ناز برداری کرو خورشید انؔور ان کی تم
ہیں عطاۓ رب سے بخشش کی ضمانت بیٹیاں

فقیر صابری
محمد خورشید انؔور امجدی
8799305269

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے