شاہ آباد /ہردوئی ( حافظ طریق احمد)
شاہ اباد علاقہ کے ہررئی گاوں میں گزشتہ شب ایک جلسہ بعنوان اصلاح معاشرہ منعقد ہوا، جس میں بحیثیت مہمان خصوصی جمعیت علماء ہردوئی کے نائب صدر مفتی محمد اخلاق قاسمی بلگرامی نے خطاب کیا، اس موقع پر انہوں نے کہا اللہ سے ڈرو جیسا کہ اس سے ڈرنا چاہے اخر دم تک اللہ کی فرمانبرداری اور اطاعت پر قائم رہو، یہاں تک کہ موت آجائے انہوں نے کہا تقوی اختیار کرنے والوں پر اللہ کا خاص فضل و کرم ہوتا ہے اور اللہ تعالی ایسے لوگوں کی دنیا میں اور اخرت میں بھی مدد کرتا ہے انہوں نے کہا کہ ہم اپنی 24گھنٹہ کی زندگی میں رسول صلی اللہ علیہ وسم کی سنتوں اور اللہ تعالی کے احکام کی پیروی کریں، تجارت ملازمت یا پھر شادی بیاہ غرض ہمارا ہر عمل سنت نبوی کے مطابق ہونا چاہے، اللہ تعالی اس بندے سے محبت کرتا ہے جو بندہ اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات کے مطابق اپنی ذندگی گزارتا ہے انہوں نے کہا جب ہم اسلامی طور طریقوں کے مطابق اپنی زندگی گزاریں گے تو ہم معاشرہ کے ایک بہتر انسان بنیں گے لیکن اگر ہم نے اس کے برعکس زندگی گزاری تو ہم نہ دنیا میں کامیاب ہوسکتے ہیں اور نہ آخرت میں انہوں نے بچوں کی دینی تعلیم پر خصوصی توجہ دلائی انہوں نے کہا کہ جب ہمارے بچے دینی تعلیم سے آراستہ ہونگے تو وہ ایک اچھے مسلمان بنیں گے ،تلاوت کلام اللہ سے پروگرام کا آغاز قاری محمد انس نے کیا ،نظامت کے فرائض مولانا فرحان اشاعتی نے انجام دیے، بارگاہ رسالت مآب میں نعت پاک حافظ معظم بلگرامی نے پیش کی، اس موقع پر حافظ محمد اسد ڈاکٹر محمد اقبال محمد شریف احسان فوجی شیلو وغیرہ بطور خاص موجود رہے