ہردوئی: 27 مارچ، ہماری آواز(نامہ نگار)
دارالعلوم ندوۃ العلماء لکھنؤ کے مہتمم ڈاکٹر مولانا سعید الرحمن اعظمی ندوی کی اہلیہ کے انتقال پر اسہی اعظم پور کے بزرگ عالم دین مولانا حاجی عبد الحق ندوی نے اظہار غم کرتے ہوئے پسماندگان کے لئے تعزیت پیش کی ، مولانا ندوی نے بتایا میں نے 1956 تا 1963 اپنے زمانہ طالب علمی میں دیکھا کہ مرحومہ طلبہ کے ساتھ انتہائی شفقت اور ترحم سے پیش آتیں ، وہ انتہائی نیک سیرت، پاکباز اور مہمان نواز خاتون تھیں، اللہ تعالی مرحومہ کی مغفرت فرمائے، ان کی قبر کو نور سے بھر دے، جوار رحمت میں جگہ مرحمت فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل کی توفیق دے۔