نئی دہلی 8جولائی (یو این آئی) کانگریس کی اترپردیش کی انچارج جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے کہاکہ ریاست میں امن وقانون کا نظام بدتر ہوگیا ہے اور جمہوریت کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں لیکن انتظامیہ آنکھ پر پٹی باندھے ہوئے ہے۔
محترمہ واڈرا نے جمعرات کو ٹوئٹ کیا کہ پی ایم صاحب اور سی ایم صاحب اس کے لئے بھی مبارکباد دیجئے کہ یو پی میں آپ کے کارکنوں نے کتنی جگہ بم بازی، کولی باری، پتھر بازی کی، کتنے لوگوں کا پرچہ لوٹا، کتنے صحافیوں کو پیٹا، کتنی جگہ خواتین سے بدتمیزی کی۔
انہوں نے کہاکہ قانون نظام کی آنکھ پر پٹی باندھ کر، جمہوریت کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں۔
اس کے ساتھ ہی انہوں نے ایک خوفناک ویڈیو پوسٹ کیا ہے جس میں پولیس کے سامنے ہی دو گروپوں کے مابین کسی تنازعہ پر سڑک پر گولیاں چل رہی ہیں اور گولیوں کی آواز گونج رہی ہے۔ ایک آدمی گولی لگنے سے زمین پر گرا ہوا ہے۔
