متفرقات

خانقاہ واحدیہ طیبیہ بلگرام شریف میں علماء، و دانشوران کی آمد

بلگرام شریف/پریس ریلیز/
20 جون بروز اتوار 2021 کو خانقاہ عالیہ واحد یہ طیبیہ بلگرام شریف میں علماء، و دانشوران کی آمد ہوئی، اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کے لئے ایک اہم نشست
کا انعقاد کیاگیا۔
جس کی سرپرستی حضرت علامہ مولانا الحاج الشاہ سید میر محمد سہیل میاں صاحب قبلہ ولی عہد خانقاہ عالیہ واحدیہ طیبیہ بلگرام شریف نے فرمائی، جس میں خصوصی طور پر نوجوان محقق حضرت مولانا ڈاکٹر محمد اشرف الکوثر مصباحی نئی دہلی، خلیفہ حضور طاہر ملت حضرت علامہ مولانا محمد اسرار احمد فیضی واحدی صدر رضا اکیڈمی ضلع گونڈہ، خلیفہ حضور طاہر ملت حضرت مولانا قاری محمد عارف القادری واحدی صاحب قبلہ بانی و ناظم مرکز منہاج الصالحات اودھم سنگھ نگر اترا کھنڈ، حضرت مولانا فہیم احمد مصباحی صاحب قبلہ، استاذ انجمن مدرسہ زینت الاسلام امر ودھا کانپور دیہات، حضرت مولانامحمد اویس مصباحی صاحب قبلہ قنوج ، مولانا محمد قمرانجم قادری فیضی، چیف ایڈیٹر "ماہنامہ جام میر ” بلگرام شریف کی شرکت رہی،

اس اہم نشست میں "ماہنامہ جام میر” بلگرام شریف کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا، نیز قدوۃ السالکین تاجدار بلگرام، مجدد اعظم حضرت علامہ الشاہ سید میر عبدالواحد بلگرامی رضی اللہ تعالیٰ عنہ نیز مشائخ بلگرام کے افکار ونظریات، اقوال وفرمودات، دینی،مذہبی، ملی، ادبی، مسلکی خدمات کو تحقیقی ومعروضی انداز میں عصری اسلوب اور قالب میں ڈھال کر ارباب علم ودانش اور علم تحقیق دوست حضرات کے سامنے پیش کرنے کی سعی کی جائے گی، اس اہم میٹنگ میں حضرت مولانا ڈاکٹر محمد اشرف الکوثر مصباحی صاحب قبلہ نئی دہلی ، نے فرمایا کہ مجھے بر صغیر کے اس عظیم روحانی مرکز میں پہلی بار حاضری کا شرف حاصل کرکے بے پناہ خوشی ہورہی ہے ان شاء اللہ العزیز مستقبل میں یہاں کے مشائخ، علماء، اور دیگر بزرگان دین کی مخلتف الجہات خدمات کو علمی و تحقیقی انداز میں دنیا کے سامنے لانے کے لئے جو بھی ضرورت پیش آئے گی، اپنی وسعت اور فرصت کے مطابق ہمیشہ حاضر خدمت رہوں گا،

عصر حاضر میں سواد اعظم مسلک اہلسنت یعنی مسلک اعلی حضرت کے مطابق تصلب فی الدین کے ساتھ پیر طریقت حضرت علامہ مولانا سید سہیل میاں صاحب قبلہ مدظلہ العالی کی نگرانی میں جو مختلف الجہات تعمیری ،علمی، فکری، ادبی،خدمات انجام دی جارہی ہیں، وہ قابل تعریف ہیں،ہم لوگوں کو چاہئے کہ یہاں کے بزرگوں کے روحانی وعلمی اقدار اور فیوض وبرکات کی ترویج واشاعت میں حتی الوسع تعاون کریں تاکہ ملک عزیز کے نازک حالات میں ہاں انسانیت امن وسکون کی متلاشی ہے، لوگ ایسے تاریخی روحانی مراکز سے استفادہ کرکے ملک میں ،اخوت ومحبت، امن وامان کی فضا قائم کر سکیں، اس اہم ترین نشست میں ان علماء کرام دانشوران کے علاوہ حضرت حافظ قاری عبدالقادرواحدی صاحب، حضرت صوفی سرفراز واحدی صاحب بھی موجود تھے،

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

آسان ہندی زبان میں اسلامی، اصلاحی، ادبی، فکری اور حالات حاضرہ پر بہترین مضامین سے مزین سہ ماہی میگزین نور حق گھر بیٹھے منگوا کر پڑھیں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے