بندر کے دوڑانے پر مولانا راشد چھت سے نیچے گرکر شدید زخمی
بلگرام/ہردوئی: ہماری آواز (حافظ طریق احمد)29 دسمبر// جرولی شیر پور میں پاگل بندر کی آمد سے اہالیان گاؤں دہشت میں ہیں، پاگل بندر اب تک کئی لوگوں کو زخمی کرچکا ہے۔
اطلاع کے مطابق بلگرام کوتوالی علاقے کے موضع جرولی شیر پور میں ایک پاگل بندر نے لوگوں کی زندگی اجیرن بنادی ہے ، جب بھی کوئی اپنے گھر کی چھت پر جاتا ہے تو دور سے دیکھتے ہی پاگل بندر چھلانگیں لگاتے ہوئے وہاں پہنچ جاتا ہے ، اور اس پر حملہ کرنے کی کوشش کرتا ہے ، ایسے میں لوگ دوڑ کر اپنی جان بچاتے ہیں ، جس سے چھت سے نیچے گرنے کا خطرہ رہتا ہے ، ایسا ہی ایک واقعہ ہفتہ کے روز رونما ہوا، مولانا محمد خالد جامعی کے صاحبزادے مولانا محمد راشد اپنے مکان کی چھت پر تھے تبھی پاگل بندر نے انہیں دوڑا لیا، جس سے وہ چھت کے نیچے گرگئے، حادثے میں ان کے پیر کی دونوں ہڈیاں فیکچر ہوگئیں، ان کے بڑے بھائی مولانا طارق نے بتایا علاج کیلئے ہردوئی لے جایا گیا، ابتدائی طبی امداد کی فراہمی کے بعد وہاں سے انہیں لکھنؤ ریفر کردیا گیا، اہالیان گاؤں نے عرضی دے کر محکمہ جنگلات سے پاگل بندر کو پکڑنے کی اپیل کی ہے۔