متفرقات

حیرت کاملی منزل میں عظیم الشان جلسہ جشن میلادالنبیﷺ کا انعقاد، کثیر تعداد میں عاشقان رسول کی شرکت

سرینگر / گوہر خاکی

جشن میلادالنبی صلم کے سلسلے میں جہاں پوری دنیاء میں روح پرور نورانی مجالس ومحافل کا اہتمام جاری و ساری ہیں وہیں اسی سلسلے کے تحت وادی کشمیر کے معروف علمی و روحانی خانوادہ حیرت کاملی( حیرت کاملی منزل زکورہ سرینگر) میں ایک عظیم محفل میلاد النبی صلم منعقد ہوئی ۔جس میں اطراف و اکناف سے آیے ہویے عاشقان رسولؐ مریدین و محیبین سلسلہ ھذا نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔یہ مجلس جانشین علامہ حیرت کاملی حضرت میروسید افتخار احمد صاحب کاملی کی سیادت و قیادت میں منعقد ہوئی ۔مجلس میں نعوت و مناجات کے علاوہ سیرت النبی پر بھی خوب روشنی ڈالی گئی ۔ جموں و کشمیر کے معروف عالم دین پیر طریقت حضرت مولانا شوکت حسین کینگ صاحب مجددی و حضرت مولانا خورشید احمد قانونگو صاحب نے سیرت پاک کے مختلف ادوار اور گوشوں سے مدلل و مفصل انداز میں سامعین کو روشناس کرایا۔ محترم محمد رفیق زرگر ،محترم راحیل احمد اور محترم محمد یاسین ترمبو وغیرہ نے نعوت و مناقب کی سعادت حاصل کر کے حاضرین کو محضوض کیا۔ میر مجلس حضرت کاملی صاحب نے تمام عالم انسانیت بالخصوص جموں و کشمیر کی امن و سلامتی و خوشحالی کے لئے خصوصی دعاء کی ۔انھوں نے وادی کے موجودہ نامساعد حالات پر اپنے گہرے تشویش کا اظہار بھی کیا۔ مجلس کے آخر پر حسب معمول تقسیم لنگر کا بھی اہتمام ہوا۔اس کے بعد یہ نورانی مجلس برخواست ہوئئ۔۔۔۔

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

آسان ہندی زبان میں اسلامی، اصلاحی، ادبی، فکری اور حالات حاضرہ پر بہترین مضامین سے مزین سہ ماہی میگزین نور حق گھر بیٹھے منگوا کر پڑھیں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے