براؤں شریف/سدھارتھ نگر: 19 اکتوبر
جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی تقریب خانقاہ فیض الرسول براؤں شریف کے اہم تقریبات میں سے ایک ہے سرکار شعیب الاولیاء کے زمانے سے ہی اسے خانقاہ فیض الرسول میں کافی اہتمام کے ساتھ منایا جاتا رہا ہے۔
خانقاہ فیض الرسول میں اس تقریب کی اہمیت وعظمت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ سرکار شعیب الاولیاء نے اپنی رجسٹری میں جو ایک طرح سے موجودہ سجادہ نشین کے لیے وصیت نامہ ہے اس میں تین تقریبات کا ذکر کیا ہےجن کا انعقاد کرنا خانقاہ فیض الرسول کے سجادہ نشین کے فرائض منصبی میں سے ہے ان تین تقریبات میں سے ایک جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی تقریب ہے یہی وجہ ہیکہ خانقاہ فیض الرسول کے منصب سجادگی پر جو بھی فائز رہے وہ اس تقریب سعید کا شایان شان اہتمام کرتے رہے
ادھر تقریبا تین دہائیوں سے زائد عرصے سے خانقاہ فیض الرسول میں پیر طریقت مفکر اسلام حضرت علامہ غلام عبدالقادر علوی صاحب قبلہ مد ظلہ النورانی زیب سجادہ ہیں اور یادگار شعیب الاولیاء دارالعلوم فیض الرسول کی نظامت علیا کی ذمہ داری بھی آپ ہی کے سپرد ہے اس تیس پینتس سال کے طویل دورانیے میں کبھی بھی آپ نے اپنی ذمہ داریوں سے پہلو تہی نہیں کی بلکہ ہمیشہ ادارہ وخانقاہ آپ کی زندگی کے اولیں ترجیحات رہے اور آپ نے ادارہ وخانقاہ سے متعلق تمام تر ذمہ داریوں کو ہمیشہ بحسن وخوبی سرانجام دیا اور آپ نے صرف منصبی ذمہ داریوں کی ادائیگی ہی پر اکتفا نہ کیا بلکہ ہمیشہ ان نئی راہوں کے تلاش وجستجو میں رہے جو ادارہ وخانقاہ کی حسن شہرت میں چارچاند لگادیں
آپ ہمیشہ سے خانقاہ کی روایات کے شدت سے ملتزم رہے اور اس کی چھوٹی بڑی کسی بھی روایت پر کبھی اھمال وتغافل کا غبار نہ پڑنے دیا -ادھرتقریبا ڈیڑھ سالوں سے جبکہ پورے ملک میں لاک ڈاؤن کے سبب تعلیمی ادارے اور دینی مراکز مقفل تھے ،مساجد ومدارس ویرانی کامنظر پیش کررہے تھے ایسے عالم میں بھی صاحب سجادہ نے خانقاہ کی ہر تقریب کو محدود پیمانے پر ہی سہی لیکن منعقد کیا اور ان میں خود بنفس نفیس شریک بھی رہے
جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم جب خانقاہ فیض الرسول کی اہم تقریبات میں سے ایک ہے تو اس کے لیے اچھے پیمانے پر انتظام وانصرام کیا جانا اور اس کا شایان شان انعقاد کیا جانا ایک واجبی امر تھا یہی وجہ رہی کہ صاحب سجادہ پیر طریقت علامہ غلام عبد القادر علوی صاحب قبلہ مد ظلہ النورانی کے حکم سے بارہویں شب سے ایک یوم قبل ہی خانقاہ وادارہ کی تمام عمارتوں کو رنگ برنگے برقی قمقموں سے مزین کردیا گیا
حسب روایت سابق بروز دوشنبہ مبارکہ بعد نماز مغرب حضور شعیب الاولیاء کے مزار پر انوار کے سامنے صاحب سجادہ بشمول جملہ اساتذہ نے صلاة وسلام پڑھ کر بارہویں شب کا پر جوش استقبال کیا- صاحب سجادہ نے تمام لوگوں کو عید میلاد النبی کی مبارکباد پیش کرتے ہوۓ آمد مصطفی کے حوالے سےایک مختصر مگر جامع خطاب فرمایا
حسب اعلان بعد نماز عشاء پیر طریقت حضور مفکر اسلام علامہ غلام عبد القادر علوی سجادہ نشین کی سرپرستی اور نائب سجادہ نشین حافظ وقاری حضرت علامہ محمد آصف علوی ازھری کی قیادت میں مسجد حضور شعیب الاولیاء میں جلسہ عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کا انعقاد کیا گیا جس میں دارالعلوم کے جملہ اساتذہ اور کچھ طلبہ اور آبادی کے لوگوں نے شرکت کی حضرت حافظ وقاری منورعلی صاحب استاذ دارالعلوم فیض الرسول نے تلاوت قرآن کریم کے ذریعہ محفل کا آغاز فرمایا حضرت حافظ وقاری سہیل رضا استاذ دارالعلوم ھذا نے عمدہ اور پر کشش انداز میں نعت مقبول رسول پیش کیا اساتذہ فیض الرسول میں سے فضیلة الاستاذ حضرت علامہ حافظ وقاری زاھد علی یار علوی اور فضیلة الاستاذ حضرت علامہ مفتی اختر رضا ازھری نے عظمت مصطفی اور آمد مصطفی کے حوالے سے خطاب کیا بعدہ نائب سجادہ نشین نبیرہ سرکار شعیب الاولیاء ماہر علوم وفنون حافظ وقاری حضرت علامہ مفتی محمد آصف علوی ازھری نگران اعلی دارالعلوم فیض الرسول نے خطاب فرماتے ہوۓ کہا کہ بعثت محمدی صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کریم کی جانب سےہمارے لیے نعمت عظمی ہے اس کے مقابل و ہمسر اور کوئی نعمت نہیں ہوسکتی
اخیر میں پیر طریقت رہبر راہ شریعت خلیفہ وجانشین شعیب الاولیاء حضورمفکر اسلام صاحب قبلہ نے صدارتی اور کلیدی خطاب فرمایا حضور مفکر اسلام صاحب قبلہ کی دعاؤں پر رات گیارہ بجے جلسہ عید میلاد النبی اختتام پذیر ہوا
پھر طلوع فجر صادق سے ایک ساعہ قبل خانقاہ کی روایت کے مطابق مسجد حضور شعیب الاولیاء میں ایک مبارک ومسعود محفل منعقد کی گئی جس میں حضور مفکر اسلام صاحب قبلہ اور آپ کے فرزند ارجمند مفتی محمد آصف علوی ازھری کے ساتھ ساتھ اساتذہ فیض الرسول نے شرکت کی اس محفل میں اجتماعی طور ایک گھنٹہ تک درود سلام اور قصیدہ بردہ شریف پڑھا گیا اخیر میں فخر انسانیت سید المرسلین صلی اللہ علیہ وسلم کے تبرکات میں سے موۓ مبارک شریف کی زیارت کرائی گئی صاحب سجادہ اور خانوادے کے دوسرے لوگوں کی جانب سے "فرنی”کے پکوان کی نیاز پیش کی گئی
بارہ ربیع النور شریف کے دن میں ۹بجے سے ایک بار پھر محفل میلاد کا انعقاد کیا جس میں فضیلةالاستاذ حضرت علامہ مفتی معین الدین ازھری استاذ دارالعلوم ھذا نے عمدہ خطاب پیش کیا حضور مفکر اسلام صاحب قبلہ نے ایک بار پھر آمد سرکار کے حوالےستایک بہت ہی پر مغز خطاب فرمایا ۱۱ بجے کے قریب یہ محفل اختتام پذیر ہوئی
بعدہ نائب سجادہ نشین حضرت علامہ مفتی محمد آصف علوی ازھری صاحب قبلہ نگران اعلی دارالع
لوم ھذا اسات
ذہ کے ہمراہ تحصیل اٹوا کے مرکزی جلوس کی قیادت کرنے کے لیے اٹوا تشریف لے گئے
اللہ رب العزت ہم سب کو عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی برکتوں سے سرفراز فرماۓ