نعت رسول

نعت رسول: ہر شئی کو ملا نور ترا رحمت عالم

نتیجہ فکر: فیصل قادری گنوری

ہر شے کو ملا نور ترا رحمتِ عالم
اے ختمِ رُسُل ، نورِ خدا ، رحمتِ عالم

ہر سمت ہے ظلمت کی گھٹا رحمتِ عالم
کب آئے گی طیبہ کی ہوا رحمتِ عالم

للہ مدد کیجے پریشان ہے اُمّت
پھیلی ہے زمانے میں وبا رحمتِ عالم

وَالشَّمْسِ ترا رُخ ہے تو وَالنَّجْمِ ہیں دنداں
وَاللَّيْل تری زلفِ دُتا رحمتِ عالم

رحمت نے اُسے لے لیا آغوش میں اپنی
جس شخص نے دی ہے یہ صدا رحمتِ عالم

مجدھار میں کشتی ہے کنارا ہے بہت دور
ہو چشمِ کرم سوئے گدا رحمتِ عالم

ہے آپ کی نسبت کا ہر اک گام سہارا
فیصل کو نہیں خوف ذرا رحمتِ عالم

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

آسان ہندی زبان میں اسلامی، اصلاحی، ادبی، فکری اور حالات حاضرہ پر بہترین مضامین سے مزین سہ ماہی میگزین نور حق گھر بیٹھے منگوا کر پڑھیں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے