شعیب رضا

ماہنامہ فیض الرسول جدید (براؤں شریف) کی رسم اجرا 3 مارچ کو

سدھارتھ نگر: 26 فروری، ہماری آواز(محمد قمرانجم فیضی)

یہ خبر سواد اعظم اہلسنت والجماعت کے لئے باعث مسعود ہے کہ خانقاہ یارعلویہ فیض الرسول براؤں شریف ضلع سدھارتھ نگر کی جانب سے بیادگار صوفی باصفا صدیق الاولیاء مظہر شعیب الاولیاء خلیفہ محمد صدیق احمد علوی قادری چشتی یارعلوی رضی اللہ تعالیٰ عنہ بہت شاندار مجلہ ،بہت ہی جلدشائع ہونے والا ہے جو کہ ماہنامہ فیض الرسول جدید کے نام سے ہوگا، بلکل نئے رنگ ڈھنگ اور دیدہ زیب پیج ٹائٹل کے ساتھ، ان شا اللہ تعالیٰ 18/رجب المرجب 1442 مطابق 3 مارچ 2021عرس حضور مظہرِ شعیب الاولیاء علیہ الرحمہ کے فیض بخش موقع پر اجراء ہونے جا رہا ہے،جو قارئین اہلسنت اور خاص طور پر جملہ وابستگان سلسلہ یارعلویہ فیض الرسول کے لئے،بے حد مسرت افزا ہے جس کی سرپرستی صاحب سجادہ خانقاہ یارعلویہ شہزادہ مختار الاولیاء نبیرہ حضور شعیب الاولیا و مظہرِ شعیب الاولیاء حضرت پیر محمد مسعود احمد رضاعلوی براؤں شریف ضلع سدھار تھ نگر یوپی فرمائیں گے جب کہ نگران اعلیٰ کی زمہ داری ادیب شہیر حضرت علامہ مولانا محمد طاہر القادری کلیم فیضی بستوی ہوں گے اور مدیر اعلیٰ۔ماہر زبان وقلم حضرت علامہ مولانا محمد اسلام الدین احمد انجم فیضی صاحب قبلہ اور معاون مدیر حضرت علامہ مولانا محمد رمضان علی فیضی یارعلوی ہوں گے، جس کے منیجر داماد حضور مظہرِ شعیب الاولیاء محترم سید آفاق حسین صاحب قبلہ بارہ بنکوی،و پرنٹر پبلشر صاحبزادہ محمد جمال احمد رضاعلوی صاحب مہتمم جامعہ فاطمۃ الزہراء اٹوا بازار ضلع سدھار تھ نگر ہوں گے۔ہیڈ آفس کے لئے خانقاہ یارعلویہ فیض الرسول براؤں شریف سدھار تھ نگر کو منتخب کیا گیا ہے۔تمام محبین ومعتقدین سے گزارش ہے عرس حضور صدیق الاولیاء کے پر بہار موقع پر براؤں شریف ضلع سدھارتھ نگر 18 رجب المرجب 1442 مطابق 3 مارچ 2021 کو پہنچ کر حضور شعیب الاولیاء وحضور صدیق الاولیاء علیہم الرضوان کے فیوض وبرکات سے مالا مال ہوں۔

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

آسان ہندی زبان میں اسلامی، اصلاحی، ادبی، فکری اور حالات حاضرہ پر بہترین مضامین سے مزین سہ ماہی میگزین نور حق گھر بیٹھے منگوا کر پڑھیں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے