جلوس عیدمیلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم دھوم دھام سے نکلے: الحاج سعید نوری
پونہ۔15/اکتوبررضااکیڈمی کے سربراہ الحاج محمد سعید نوری صاحب کی قیادت میں پونہ پمپری چنچوڑ کی کئی تنظیموں کے سرکردہ نمائندوں نے جلوس عیدمیلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم نکالنے کی مانگ کرتے ہوئے این سی پی کے چیف جناب شردپوار سے آج پونہ میں ملاقات کرکے میمورنڈم پیش کیا جس میں شردپوار نے مثبت طریقے سے ہماری باتوں کو سنا اور یہ یقین دلایا کہ جہاں تک ممکن ہوسکے گا ہم آپ کی باتوں کو عملدرآمد کرنے کی کوشش کریں گے رضا اکیڈمی کے بانی نے کہا کہ ہم یہ چاہتے ہیں کہ جلوس عید میلادالنبی کھلے دل سے نکالنے کی اجازت دی جائے اس پر پوار صاحب نے کہا کہ مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ سے ہم اس سلسلے بہت جلد بات کریں گے کیونکہ ہم آپ کے جذبات کی قدر کرتے ہیں واضح رہے کہ الحاج محمد سعید نوری صاحب دو دن سے شردپوار جی سے ملنے کی غرض سے جلوس عیدمیلاد النبی کے تعلق سے پونہ میں خیمہ زن تھے آج ان کی شردپوار سے ملاقات ہوئی اور یہ ملاقات کافی خوشگوار رہی اس بات چیت سے یہ امید لگائی جاسکتی ہے کہ اس سال بھی جلوس دھوم دھام سے نکلے گا۔شردپوار جی سے ملنے کے بعد کچھ صحافیوں سے نوری صاحب نے بات کی کہ آپ کی اور شردپوار جی کی ملاقات کیسی رہی تو آپ نے ان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ ضرور اچھے طریقے سے عید میلادالنبی کا جلوس نکلے گا آپنے کہا کہ جلوس عید میلادالنبی سے دنیا میں ایک اچھا پیغام جاتا ہے کیونکہ اللہ نے پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کو ساری کائنات کے لئے رحمت بنا کر بھیجا ہے۔ پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات بابرکات مسلمانوں کیلئے سب سے عزیز ترین ہے مسلمان سب کچھ برداشت کرسکتا ہے مگر اپنے نبی کی ادنی سی توہین ہرگزبرداشت نہیں کرسکتا بلکہ۔مزید اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پیغمبر اسلام صرف مسلمانوں کے دلوں میں ہی نہیں بلکہ ہر امن پسند کے دل میں بستے ہیں اس لیے جلوس محمدی نکالنے کا ہمارا جمہوری حق ہے۔پیغمبر اسلام سارے جہان کیلئے رحمت بنکر تشریف لائے ہیں ان کا پیغام پوری دنیا میں امن کا پیغام دیتا ہے شردپوار جی نے کہا ان کی پیدائش کی خوشی میں مسلمان جو جلوس نکالتے ہیں میں ان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں جلوس عیدمیلاد سے ملک میں امن و امان کا ماحول قائم ہوتا ہے اور گنگا جمنی تہذیب برقرار رہتی ہے ساتھ ہی ساتھ رضااکیڈمی کے بانی و سربراہ اسیر مفتئ اعظم الحاج محمد سعید نوری نے پونہ اور اطراف و جوانب کی سبھی تنظیموں اور مسلمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا اللہ آپ لوگوں کے جذبے کو قبول کرے۔
اس موقع پر مولانا محمد عباس رضوی مولانا ظفرالدین رضوی مولانا محمد عابد مصباحی مولانا منصور مولانا نیر نوری مولانا معروف مولانا فروز عزیزی مولانا جلوس کمیٹی شہر پمپری چنچوڑ الحاج یوسف القادری خالو ادریس میمن جاوید جہانگیر دار حاجی غلام رسول طارق رضوی ذیشان سید نظیر واگو فیض احمد دلال اشفاق بھائی سید شبیب قاضی کے علاوہ اور بھی لوگ موجود تھے۔
اس سے پہلے رضا اکیڈمی نے جمعرات کو بلال مسجد، چھوٹا سوناپور ممبئی میں منعقد اجلاس سے حکومت مہاراشٹرا کو متنبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر جلوس نکالنے کی اجازت نہ ملی تو ہر محلے کی مسجدوں سے جلوس نکلے گا۔ جس کی رپورٹ یہاں دیکھی جاسکتی ہے۔۔۔