شعیب رضا

قطب الاقطاب شاہ عبد اللطیف ستھنوی شریعت وطریقت کےحسین سنگم تھے: علامہ غلام عبد القادر علوی (سجادہ نشین)

مورخہ 14دسمبر2021بروز منگل ملک کی مشھور خانقاہ وعظیم درسگاہ دارالعلوم اہلسنت فیض الرسول براؤں شریف میں بانی خانقاہ وادارہ عارف باللہ شیخ المشائخ شعیب الاولیاء علیہ الرحمہ کے مرشد اجازت قطب الاقطاب سلطان التارکین سید شاہ عبد اللطیف ستھنوی کا عرس سراپا قدس انتہائی تزک واحتشام کے ساتھ منایا گیا ساتھ ہی ساتھ بانی خانقاہ وادارہ شیخ المشایخ شعیب الاولیاء علیہ الرحمہ کی اہلیہ محترمہ مخدومہ اہلسنت کے سالانہ فاتحہ کے حوالے سے بھی محافل کا انعقاد کیا گیا ان تمام تقریبات کی سرپرستی زیب سجادہ مفکر اسلام علامہ غلام عبد القادرعلوی صاحب نے فرمائی وہیں پر صدارت کے فرائض نائب سجادہ نشین نگران اعلی تعلیمی وتنظیمی امور دارالعلوم فیض الرسول مفتی محمد آصف علوی ازھری صاحب نے انجام دی – جبکہ قیادت کی ذمہ داری دارالعلوم کے صدرالمدرسین علامہ علی حسن علوی ازہری نے نبھائی۔
مقدم الذکر جملہ تقریبات میں دارالعلوم کے سبھی اساتذہ اور سینکڑوں طلبہ سمیت باہر سے آۓ ہو علماء ،مریدین ومتوسلین کی ایک جم غفیر نے شرکت کی۔
14دسمبر کی صبح بعد نماز فجر اجتماعی قرآن خوانی کے ساتھ تقریبات کا آغاز ہوا صبح ٹھیک9بجے مسجد شعیب الاولیاء میں نعت ومنقبت اور تقریر کی محفل منعقد کی گئ جس میں دارالعلوم کے اساتذہ میں سے مشھور خطیب حضرت مفتی نظام الدین احمد نوری اور حضرت مفتی اختر رضا ازھری اور حضرت مفتی معین الدین ازھری اور حضرت حافظ وقاری زاہد علی یارعلوی نے اپنے اپنےخطاب میں صاحب عرس قطب الاقطاب سید شاہ عبد اللطیف ستھنوی کی حیات کے مختلف گوشوں پر روشنی ڈالی نائب سجادہ نشین مفتی محمد آصف علوی ازھری نے صاحب عرس کی بارگاہ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوۓ شاندار خطاب کیا اخیر میں زیب سجادہ مفکر اسلام غلام عبد القادر علوی صاحب نے کلیدی خطاب فرماتے ہوۓ کہا کہ صاحب عرس شریعت وطریقت کے ایک حسین سنگم تھے آپ کی حیات مستعارکے سب سے واضح اور نمایاں نقوش پابندی صلاة ، تصلب دینی اور حب رسول تھے پابندی صلاة کا یہ حال تھا کہ آپ کی ایک سو تیس سالہ زندگی میں جہاں سو سال تک کبھی بھی آپ سے تکبیر اولی فوت نہ ہوئی وہیں پر آپ تیس مرتبہ زیارت حرمین شریفین کی عظیم سعادت سے سرفراز ہوۓ- دوپہر ایک بجے کے قریب یہ محفل اختتام پذیر ہوئی محفل کے اختتام پر حاضرین میں لنگر تقسیم کیا گیا۔
پھر بعد نماز عصر مخدومہ اہلسنت حرم شعیب الاولیاء کے سالانہ فاتحہ کی مناسبت سے حلقہ ذکر کی ایک پاکیزہ اور روح پرور محفل منعقد کی گئ جس کی سپرستی وصدارت سجادہ نشین علامہ غلام عبد القادر علوی صاحب نے فرمائی اسی محفل میں بارگاہ غوثیت مآب میں چار توشے کی نیاز پیش کی گئی۔
شب میں بعد نماز عشاء حرم شعیب الاولیاء مخدومہ اہلسنت کے سالانہ فاتحہ کی مناسبت سے اجلاس عام کا انعقاد کیا گیا جس میں اساتذہ وطلبہ کے علاوہ قدیم فاضلین اور مریدین زائرین کی ایک بڑی تعداد نے بھی شرکت کی باہر سے آۓ ہوۓ علماء وفاضلین میں سے حضرت مولانا صاحب علی فیضی حضرت مولانا وسیم فیضی حضرت مولانا مفتی انوارفیضی نے بہترین خطاب فرمایا رات تقریبا گیارہ بجے یہ اجلاس سجادہ نشین صاحب کی دعاؤں پر اختتام پذیر ہوا۔

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

آسان ہندی زبان میں اسلامی، اصلاحی، ادبی، فکری اور حالات حاضرہ پر بہترین مضامین سے مزین سہ ماہی میگزین نور حق گھر بیٹھے منگوا کر پڑھیں!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے