نتیجۂ فکر: ناطق مصباحی
گلاب ونسترن میں احمد مختار کی خوشبو
ھےباغ خلدمیں بھی سیدابرارکی خوشبو
عقیدت سے محبت سے درودپاک پڑھتاھوں
مدینہ سے ہمیں آتی ھے زلف یار کی خوشبو
ہوئ بطحاسےجب محبوبِ رب کی جلوہ فرمائی
ہوئ محسوس ہرجانب درودیوار کی خوشبو
یقیناً انبیاء یک ساتھ اقصیٰ میں تھے جلوہ گر
وہاں بھی منفرد تھی سیدابرارکی خوشبو
مسلماں کےعروج و ارتقاء کا ذکر ہو تاھے
اذان صبح سے آتی ھے چاروں یارکی خوشبو
شب ہجرت نبی کےدشمنوں نے پہراداری کی
صبح کاشانہ میں تھی حیدرکرارکی خوشبو
تصور میں بسایہ جب ہم نے خیمہءاطہر
ہوئ محسوس ہمکوعابدبیمارکی خوشبو
شہیدوں کا لہو ھے شمک وعنبرسےکہیں بہتر
ہمارے ملک میں ھے سیدسالارکی خوشبو
مطالعہ میں حدیثوں کے ہوا ھےغرق جب ناطق
صحاح ستہ میں ملتی اسے سرکار کی خوشبو