بلڈانہ/مہاراشٹرا: 21 مارچ، ہماری آواز(نمائندہ)
خواتین کے عالمی دن کے موقع پر ، اسٹیٹ انوویشن اینڈ ریسرچ فاؤنڈیشن یعنی سر فاؤنڈیشن اور مہاراشٹر ویمن اساتذہ فورم ضلع بلڈانہ کے آٹھ ہونہار معلمہ کو ضلعی سطح کے ‘ناشکتی سمّان’ ایوارڈ سے نوازے گا۔ معلمہ کی حیثیت سے انھوں نے بہترین خدمات انجام دی ہیں۔ جس کی بناء پر اس ایوارڈ کے لئے انھیں منتخب کیا گیا ہے۔ ان تمام معلمہ نے لاک ڈاؤن کے دوران بھی طلباء کو مختلف جدید و آن لائن طریقوں سےدرس و تدریس کے فرائض انجام دیئے ہیں۔ اپنی اسکول میں حکومت کے پروگرام کو مؤثر طرز پر عملی جامہ پہناتے ہوئے طلباء کی ترقی کہ کامیاب کوششیں کی ہیں۔
یہ انتخاب سر فاؤنڈیشن کے بلڈانہ کے ضلعی کوآرڈینیٹرز کیشور بھاگوت اور حسین قریشی اور ضلعی خواتین کوآرڈینیٹر کلپنا مانے نے کیا ہیں۔
اس سال کے ایوارڈ یافتہ معلمہ میں –
1۔ ڈاکٹر منجوشری ہرشنند کھوبراگڈے (ضلع پریشد اسکول سندرکھیڑ ، تعلقہ بلڈانہ) ،
2 گوداوری تامبےکر (ضلع پریشد اسکول راہری ، تعلقہ سندھ کھیڑ راجہ)
3۔ الکا وشنو ڈھڈے (ضلع پریشد اسکول نیپانہ ، تعلقہ کھامگاؤں)
4 الکا نندا رمیش پریہار (ضلع پریشد اسکول کنڈ کھو. تعلقہ ملکاپور)
5 ناہید انجم شیخ پرویز (ضلع پریشد اسکول رائے پور، تعلقہ بلڈانہ)
6۔ رادھا پرجاپتی (ضلع پریشد اسکول ٹنڈولواڑی ، تعلقہ ناندورہ)
7۔ چھایا جادھو (ضلع پریشد اسکول پنہیرہ ، تعلقہ موتلہ)
8۔ رتنا جادھو (ضلع پریشد اسکول لونی ، تعلقہ مہکر)
منتخب کیا گیا ہے۔
کوویڈ 19 کے حوالے سے پروگرام کے انعقاد میں ریاستی حکومت کی پروگرامس پر عمل کرتے ہوئے ، تقسیمِ ایوارڈ کا پروگرام جلد ہی منعقد کیا جائے گا۔
محترمہ ہیما شندے (واگ) ، سر فاؤنڈیشن کی خواتین اسٹیٹ کوآرڈینیٹر ، میڈم ، ریاستی کوآرڈینیٹر سدرم مشالے سر اور بالاصاحب واگ نے اس انتخاب پر مبارکباد پیش کی ہیں۔۔