متفرقات

ملعون وسیم رضوی کے خلاف علماے چکلیہ بلاک کی جانب سے بڑے پیمانے پر ریلی نکالی گئی

اس مردود کی ہرزہ سرائی کے خلاف تھانے میں F.I.R درج

علماے چکلیہ بلاک کی جانب سے 22 مارچ ، پیر کو بڑے پیمانے پر ریلی نکالی گئی، جس میں قرآن کے شیداؤں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ یہ پر امن ریلی وسیم رضوی کے قرآن کی توہین کے خلاف، ناراض عوام نے ”وسیم رضوی مردہ آباد“ ، ”وسیم رضوی کو پھانسی دو“ اور ”عظمت قرآن زندہ آباد“ کے نعروں اور بینروں کے ساتھ پر امن طور پر بالیگورہ سے چکلیہ تھانے تک نکالا۔ تھانہ کے قریب پہنچ کر اس خبیث کا پتلا نظر آتش کیا گیا۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے مولانا شاکر رضا نوری نے بتایا کہ وسیم رضوی ملک کے پر امن ماحول کو خراب کرنے کی کوشش کر رہا ہے، ہم لوگ اس غدار کی گندی سوچ اور شازش کو بے نقاب کرنے کے لئے راستے پر نکلے ہیں۔ جلوس کی کامیابی اہم اراکین مولانا شاکر رضا نوری، مولانا عمران رضا مصباحی، مولانا واصل رضا رشیدی مصباحی، مولانا شاہ نواز حسین رضوی (چانتھول) مولانا شاہ نواز رضا مصباحی (چکلیہ) اور مفتی انصار احمد مصباحی صاحبان کی ان تھک محنتوں کا نتیجہ ہے۔

جلوس کی روانگی بالیگورہ مدرسہ سے ہوئی ، جہاں مدرسے کے اساتذہ اور طلبہ نے بڑی فراخ دلی سے آئے ہوئے مہمانوں کا استقبال اور اور ان کے لئے چائے پانی کا اہتمام کیا۔
مذکورہ ناموان کے علاوہ شرکاء میں ،مولانا جان عالم چتر ویدی، رضا کمیٹی اسلام پور کے چیئر مین جناب مسرور صاحب، مولانا مظاہر الاسلام رضوی صاحب (دار العلوم غریب نواز، رامپور)، مولانا آل مصطفٰی محمد میاں صاحب، مولانا محمد مزمل حسین رضوی صاحب، مولانا قاری مسعود احمد رضوی، مولانا شرافت حسین، حافظ جعفر کلیم دیناج پور، مولانا غلام ربانی مصباحی، حافظ شاکر رضا اشرفی، مولانا محفوظ عالم، حافظ اشرف احمد صاحبان خاص طور پر قابل ذکر ہیں۔

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

آسان ہندی زبان میں اسلامی، اصلاحی، ادبی، فکری اور حالات حاضرہ پر بہترین مضامین سے مزین سہ ماہی میگزین نور حق گھر بیٹھے منگوا کر پڑھیں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے