ستنا: ہماری آواز/ 30 دسمبر(نامہ نگار) کہتے ہیں کہ قوت برداشت اور صبر کی دولت بڑی قیمتی ہوا کرتی ہےجو شخص مذکورہ صفات سے متصف ہوتا ہے اس کی اڑان آسمانوں میں ہوا کرتی ہے اس کے برخلاف جو ان صفات سے دور رہتا ہے اس کو قدم قدم پر مصیبتوں سے سامنا ہوتا ہے یہی حال مدھیہ پردیش کے ضلع ستنا کے رام نگر تھانہ علاقہ کے بمہانی گاوں میں ہوا۔جہاں ایک 60 سالہ ایک بزرگ کو آگ سینکنے کے دوران کہا سنی کو لے کر موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔جس کی جانچ چل رہی تھی ۔آج قتل کے ملزم کو پولیس نے گرفتارکرلیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق کل شب بمہانی گاوں کے باشندے مہیش پٹیل کا قتل سنجو کول نے تیزدھاراسلحے سے کردیا تھا۔
قتل کا سبب آگ سینکنے کے سلسلے میں ہواتنازعہ بتایا گیا ہے۔