سیدنا احمد کبیر رفاعی

سلسلہ رفاعیہ اور اس کی تعلیمات

رفاعیہ سلسلہ کی تعلیمات بھی شریعت کی پابندی اور بندگان خدا کی خدمت کے گرداگرد گردش کرتی ہیں۔ ان دونوں مقاصد کا حصول اخلاق کی بلندی اور کردار کی درستگی کے بغیر ناممکن ہے اسی لئے سلسلہ رفاعیہ میں بھی اخلاقہ حسنہ اور صفات محمودہ پر بہت زیادہ زور دیا گیا ہے ۔