رشحات قلم : محمد جیش خان نوری امجدی مہراج گنج
خالقِ عالم کا وہ پیارا نہیں
مدحتِ سرکار جو کرتا نہیں
روضہ۶ سرکار جو بھی دیکھ لے
حسن جنت پھر اسے بھاتا نہیں
کون ایسا ہے مجھے بتلائیے
صدقہ۶ سرکار جو کھاتا نہیں
کہتا ہے جو آقا کو اپنی طرح
شرم سے وہ ڈوب کیوں مرتا نہیں
مٹ گیا ہے جو بھی ان کے نام پر
در حقیقت وہ کبھی مٹتا نہیں
چاہتا ہے مشکلوں سے گر نجات
شاہ دیں کا نام کیوں لیتا نہیں
نیند کیسے اس کو اچھی آئے گی
پڑھ کے جو صل علی سوتا نہیں
ہے عقیدہ نوری میرا بھی یہی
مثل ان کے کوئی بھی آیا نہیں