پرتاپ گڑھ: ہماری آواز(ضیاء المصطفیٰ ثقافی) 3جنوری// کنڈہ تحصیل کے قصبہ منکپور کے محلہ مرگڑواہ میں جشن غوث الوری کا انعقاد کیا گیا جس کی جش کا آغاز حافظ دانش حنفی کے تلاوت ہوا جبکہ نظامت کے فرائض انجام مولانا ریحان حنفی وحافظ نیاز حنفی نے دیا اور قاری نزاکت حسین وحافظ عبد الواحد وحافظ رضوان نے بارگاہ رسالت میں نعت ومنقبت کے اشعار پیش کئے بعد مولانا رئیس حبیبی نے مجمع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی نے انسان کو بے شمار نعمتوں سے نوازا ہے اگر بندہ اللہ رب العزت کی نعمتوں کو شمار کرنا چاہے تو نہیں کرسکتا ہے لیکن آج کے اس پرفتن دور میں بندہ اللہ کی نعمتوں کی نافرمانی کررہا ہے ۔اور اللہ تعالی کی نافرمانی کی وجہ سے انسان کو ہر جگہ پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے آج بھی انسان اللہ کی رب العزت کے بارگاہ میں سجدہ ریز ہوکر اللہ کی عطا کردہ نعمتوں کا شکریہ ادا کرے تو اللہ فرماتا ہے کہ بندہ جب میرا شکریہ ادا کرتا ہے تو میں اور زیادہ دیتا ہوں مزید انہوں نے کہا کہ غوث پاک کے نام کا نعرہ ہو کوئ لگاتا ہے نعرہ لگانا تو آسان ہے لیکن غوث پاک کے اقوال افعال پہ عمل کرنا لوگوں کے لئے مشکل ہوگیا ہے اور ہر چیز کو لوگوں نے اپنے مشکل بنالیا ہے آج بھی انسان اللہ رب العزت اور اسکے رسول اکرم کے فرامین پہ عمل کرتے ہوئے اپنے اسلاف کی تاریخ کا مطالعہ کرکے اس پہ عمل کریں تو کامیابی مسلمانوں کے قدم چومنے کو تیار ہے بعدہ مفتی شاہ نواز عالم ازہری نے مجمع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ فرماتا ہے اے ایمان والوں اللہ سے ڈرو اور سچوں کے دامن سے وابسطہ ہوجاؤ آخر سچا کون ہے کیا ہم نے کبھی غور کیا ہے کہ جبکہ اللہ فرماتا ہے کہ اللہ سے ڈور اور سچوں کے ساتھ ہوجاؤ تو سچا کون ہے انہوں نے کہا کہ سچا وہ لوگ ہیں جن کو اللہ رب العزت نے اپنا ولی قرار دیا ہے ان میں سب سے اعلی مقام ومرتبہ شیخ عبد القادر جیلانی غوث پاک کا ہے انہوں نے کہا کہ غوث پاک شیخ عبد القادر جیلانی مادرزاد ولی ہے اللہ نے انہیں وہ مقام عطافرمایا ہے جو اور کسی ولی کو نہیں دیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ شیخ عبد القادر جیلانی کو اللہ نے وہ مقام عطاکیا ہے جو اپنے حبیب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو عطافرمایا ہے یعنی تمام ولیوں کا سردار بنا کر اللہ نے غوث پاک کو اس دنیا میں بھیجا ہے مزید انہوں نے کہا آج ہر انسان غوث پاک کے دامن نہیں چھوڑینگے کا نعرہ لگاتا ہے لیکن نماز وروزہ سے دور ہے کیا کبھی غوث پاک کا نماز وروزہ قضا ہوا ہے آج ہم اپنے دعوہ میں جھوٹا ثابت ہیں کیونکہ ہمارا دعوہ ہے کہ اللہ اسکے رسول اور اللہ کے ولیوں کو مانتے ہیں لیکن ان سب کو ماننے والے شخص نماز کا پابند نہ ہو یہ تعجب ہے جو بھی اولیا کرام کو سچے دل سے مانےگا اسکی نمازنہیں چھوٹے گی لہذا ہم سب اگر کامیابی چاہتے ہیں تو اللہ اسکے رسول اور اولیا ء اللہ کے فرامین پہ عمل کرنا ہوگا ۔ااس موقع پہ شاہان حنفی اظہر اشرف وغیرہ موجود تھے جبکہ پروگرام کی قیادت جناب نسیم بھائ نے کی ۔مفتی شاہ نواز عالم ازہری کی دعا پہ پروگرام کا اختتام ہوا
متعلقہ مضامین
مسترد اپوزیشن ملک کی شبیہ خراب کرنے میں مشغول: نقوی
ہماری آواز/کانپور:06فروری(پریس ریلیز) بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر لیڈر و مرکزی وزیرمختار عباس نقوی نے اپوزیشن کو ہدف تنقید بناتے ہوئے ہفتہ کو کہا کہ عوام کے ذریعہ مسترد اپوزیشن سیاسی پارٹیاں گذشتہ 6سالوں سے ہندوستان کی شبیہ خراب کرنے میں مشغول ہیں۔آج کانپور میں مرکزی بجٹ 2021۔22 کے ضمن میں سیمینار اورپریس کانفرنس سے […]
مشن بنگال: 'سوامی جی' اور 'نیتا جی' بی۔جے۔پی۔ کے انتخابی ہتھیار
ہماری آواز دہلینئی دہلی، 26 دسمبر (نامہ نگار) مغربی بنگال میں کچھ مہینوں بعد ہونے والے اسمبلی انتخابات کے پیش نظر دن بہ دن انتخابی حکمت عملیوں کے دوران ریاست میں بھگوا لہرپھیلانے کے لئے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) سوامی وویکانند اور نیتاجی سبھاش چندر بوس جیسے ’بنگال کے آئیکون‘ کو دہرے انتخابی […]
کانگریسورکنگ کمیٹی کا نئے صدر کا انتخاب جون تک کروانے کا فیصلہ
ہماری آواز/نئی دہلی، 22 جنوری (پریس ریلیز) کانگریس کی اعلی ترین پالیسی ساز ادارہ ورکنگ کمیٹی نے رواں سال جون تک نئے صدر کا انتخاب کروانے کا فیصلہ کیا ہے کانگریس کے تنظیمی جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے جمعہ کے روز ورکنگ کمیٹی کے اجلاس کے بعد یہاں پارٹی ہیڈ کوارٹر میں منعقدہ ایک […]
