متفرقات

دارالعلوم امام احمد رضا بندیشرپور میں عرس خواجہ غریب نواز کی رعنائیاں

سدھارتھ نگر: 19فروری، ہماری آواز (نامہ نگار)
پوری دنیا میں آج خواجہ خواجگاں راجۂ ہندوستان خواجہ غریب نواز الشاہ معین الدین حسن سنجری چشتی اجمیری علیہ الرحمۃ والرضوان کے عرس سراپا قدس کی دھوم مچی ہوئی، ہر جگہ آج خواجہ کے نام کی محفلیں سجائی اور رچائی جارہی ہیں، اور سب فیضان چشت سے مالا مال ہو رہے ہیں، اس موقع پر مرکزی درس گاہ دارالعلوم امام احمد رضا بندیشرپور، سدھارتھ نگر میں صبح سے ہی عرس کی رونقیں دکھائی دیں؛ صبح دارالعلوم کے طلبا نے قرآن خوانی کی اور 9 سے 10 بجے کے درمیان دارالعلوم کے صحن میں محفل پاک کا انعقاد کیا گیا، جس میں دارالعلوم کے طلبا استاذہ اور قرب و جوار کے باشعور مسلمانوں نے شرکت کی سعادتیں حاصل کی۔ ایسے موقع پر خطاب فرماتے ہوئے مشہور زمانہ خطیب اور دارالعلوم کے پرنسپل حضرت علامہ صاحب علی چترویدی نے کہا کہ حضرت خواجہ غریب نواز سے بڑا داعی اسلام بھارت میں نہیں آیا، جن کے مقدس ہاتھوں پر 90 لاکھ سے زائد افراد کلمہ طیبہ پڑھ کر حلقہ بہ گوش اسلام ہوئے، ان کی مقدس زندگی آج ہم داعیان حق کے لیے مشعل راہ ہے۔

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

آسان ہندی زبان میں اسلامی، اصلاحی، ادبی، فکری اور حالات حاضرہ پر بہترین مضامین سے مزین سہ ماہی میگزین نور حق گھر بیٹھے منگوا کر پڑھیں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے