موتی ہاری (عاقب چشتی)
مشرقی چمپارن ضلع کے سب زیادہ سیلاب متاثرہ علاقہ بنجریا بلاک کے پٹکھولیا کے سیلاب زدگان کے بیچ کپڑا، غذائی اجناس کے علاوہ بچوں کے بیچ کاپی قلم، ٹافی، بریڈ، اور دوسری چیزیں تقسیم کی گئی۔ موقع پر قریب ڈیڑھ سو سیلاب متاثرہ خاندانوں کے بیچ مینک کیئر فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر مینک کمار کے ہاتھوں اشیاء کی تقسیم عمل میں آئی۔ اس موقع سے جناب کمار نے کہا کہ خدمت خلق ہم سب کی اولین ذمہ داری ہے آفات ناگہانی کے وقت مجبور لوگوں کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے کیونکہ مجبور و بے سہارا افراد کا تعاون کرنا سب سے بڑا دھرم ہے اُنہوں نے کہاکہ آفات کے وقت سرکاری محکموں پر تکیہ کر متاثرین کو نہیں چھوڑا جا سکتا ہے۔ اس موقع سے سنجے کمار نے فاؤنڈیشن کے کاموں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور میں جب اکثر لوگ خود غرض ہوگئے ہیں اور کوئی کسی کی مدد نہیں کرنا چاہ رہا ہے تو ایسے وقت میں ضرورت مندوں کی مدد کے لئے اٹھنے والے ہاتھ کی ہر ممکن مدد ہونے چاہیئے اور فاؤنڈیشن کو مضبوط کرنے کیلئے ہر سطح پر تعاون کرنے کی ضروت ہے تاکہ ضرورت مندوں کا تعاون کیا جاسکے جبکہ ڈاکٹر عقیل مشتاق نے کہا کہ خدمت خلق نہایت مقبول ترین عبادت ہے اور مصیبت و آلام کے دور میں پریشان حال افراد کے ساتھ کھڑا ہونا اور ان کا ہرممکن تعاون کرنا انسانی تہذیب و تمدن کی بنیاد ہے اس موقع سے امیش پرساد سنگھ، سبھاش کمار سنگھ، پردیپ کمار یادو، وکّی کمار، سنیل کمار یادو ، مظہر عالم وغیرہم موجود تھے۔