متفرقات

میراروڈ میں بلڈ گروپ جانچ کیمپ کا انعقاد

میراروڈ: 8 فروری/ ہماری آواز(ساجد محمود شیخ)
جماعتِ اسلامی میراروڈ نے یوتھ ونگ میراروڈ کے اشتراک سے بلڈ گروپ جانچ کے لئے ایک کیمپ کا انعقاد کیا۔ کیمپ کی غرض وغایت بیان کرتے ہوئے جماعتِ اسلامی میراروڈ کے امیر عطاء الحق نے کہا کہ بہت سے لوگوں کو اپنا بلڈ گروپ معلوم نہیں ہوتا ہے اور کسی ہنگامی صورتحال میں اگر انہیں خون کی ضرورت پڑتی ہے یا خود خون کا عطیہ کرنا چاہتے ہوں تو ایسی صورت میں اپنا بلڈ گروپ معلوم رہنا ضروری ہوتا ہے،اسی ضرورت کے پیشِ نظر اس کیمپ کو منعقد کیا گیا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ جماعت نے میراروڈ میں بلڈ ڈونرز فورم قائم کیا ہے اور اس کے ذریعے سماج کی ایک بڑی ضرورت خون کی بروقت فراہمی کو پورا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ اس وقت اس بلڈ ڈونرز فورم سے پچاس لوگ جڑے ہوئے ہیں۔ یہ کیمپ جماعت اسلامی کے دفتر اسلامک سنٹر پر رکھا گیا۔

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

آسان ہندی زبان میں اسلامی، اصلاحی، ادبی، فکری اور حالات حاضرہ پر بہترین مضامین سے مزین سہ ماہی میگزین نور حق گھر بیٹھے منگوا کر پڑھیں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے