متفرقات

جیل بھرو آندولن کو کامیاب کیسے کریں۔۔۔؟

جیل بھرو آندولن جیسے پروگرام کامیاب تبھی ہو سکتے ہیں جب بڑی تعداد میں ہر شہر میں گرفتاریاں دی جائیں، یہ کام ہر مسلمان کا ہے، ہم نے اپنے حصے کا کام کر دیا ہے اب آپ کو کرنا ہے، ہم لوگ ان شاء اللہ 21 رمضان المبارک 04 مئ کو دہلی میں گرفتاری پیش کریں گے.

آپ کو کیا کرنا ہے
آپ عالم ہیں، شیخ ہیں یا کسی بھی منصب پر ہیں اپنے شہر، قصبات، دیہات وغیرہ کے کچھ ذمہ داران کی فوری طور پر میٹنگ کریں اور ان سے گفتگو کریں کہ ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں کئ سالوں سے گستاخیوں کا ایک سیلاب آیا ہے جو رکنے کا نام نہیں لے رہا، یہ گستاخیاں کی نہیں جا رہی بلکہ منظم پلاننگ کے ساتھ کرائ جا رہی ہیں، ہم کمپلینٹ، ایف آئی آر و میمورنڈم بار بار دے رہے ہیں مگر کوئی کارروائی نہیں ہو رہی بلکہ گستاخیاں بڑھ رہی ہیں، ایسے میں تحریک فروغ اسلام نے اپنے قدم آگے بڑھاتے ہوئے آئین کے دائرے میں اور پر امن طور پر 21 رمضان المبارک 04 مئی کو ملک گیر پیمانے پر جیل بھرو آندولن کا اعلان کیا ہے.
یہ بتانے کے بعد انہیں کہیں کہ ہمیں بھی اپنے شہر میں زیادہ سے زیادہ گرفتاریاں دینی ہیں. ان سب سے مشورے لیں اور علاقے علاقے میں ذہن سازی کا کام شروع کر دیں.اگر ایک بار مسلمانوں کی بڑی تعداد اس مہم میں شامل ہوجاتی ہے تو حکومت وپرشاسن کے لیے گستاخوں کو کھلا چھوڑنا آسان نہیں رہ جائے گا۔انہیں ہر حال میں ایسے بدبختوں کو گرفتار کرنا ہی پڑے گا۔مگر یہ کام نہایت سنجیدگی اور قانونی دائرہ میں کرنا ہے تاکہ ہم کامیاب ہوسکیں۔

اپنی کارکردگی کے بارے میں ہمیں ضرور اطلاع کرتے رہیں تاکہ کسی بھی طرح کی قانونی ودیگر ہدایات آپ کو ملتی رہیں.

سگ بارگاہ رسالت
قمرغنی عثمانی قادری چشتی
8808056215، 7457861330

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے