متفرقات

بی۔جے۔پی۔ حکومت خواتین کےحقوق کی حفاظت میں ناکام: راہل

ہماری آوازنئی دہلی، 22 جنوری (پریس ریلیز) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے بھوپال میں ایک لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کے بعد قتل کے واقعے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ خواتین کی حفاظت میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی حکومتیں ہر جگہ یکساں طور پر ناکام ثابت ہورہی ہیں مسٹر گاندھی نے بھوپال میں ایک لڑکی کے قتل کے واقعے کو اترپردیش کے ہاتھرس میں اجتماعی عصمت دری اور قتل کے واقعات سے تشبیہ دی اور کہا کہ ہاتھرس جیسے واقعات بی جے پی حکومت میں رکنے کا نام نہیں لے رہے ہیں اور بی جے پی خواتین کی حفاظت میں ناکام ہو رہی ہے
مسٹر گاندھی نے ٹوئیٹ کیا ، "ہاتھرس کی طرح غیرانسانیت کتنی بار دہرائی جائے گی۔ بی جے پی حکومت نہ صرف خواتین کی سلامتی میں ناکام رہی ہے ، بلکہ متاثرہ افراد اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ انسانی سطح پر سلوک کرنے میں بھی ناکام ہے۔
اس کے ساتھ ہی، اس نے بھوپال میں اس نوجوان لڑکی کے ساتھ زیادتی کی خبر بھی پوسٹ کی ہے ، جس میں یہ کہا گیا ہے کہ ماں گھر میں بیٹی کا انتظار کرتی رہتی ہے اور پولیس نے آخری رسومات کے لئے لاش کو اپنے ساتھ لے گئی اوراس دوران اہل خانہ کو اس کے بارے میں آگاہ کیا۔
کانگریس مواصلات کے محکمہ کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجے والا نے کہا ، "ہاتھرس جیسے غیرانسانی سلوک کو کتنی بار دہرایا جائے گا۔ بی جے پی حکومت نہ صرف خواتین کی سلامتی میں ناکام رہی ہے ، بلکہ وہ متاثرہ افراد اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ بھی انسانی سلوک کرنے میں ناکام ہے۔ ‘

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے