متفرقات

نور علم کے حصول کے لیے گناہوں کا ترک ناگزیر: مفتی نظام الدین احمد نوری

دارالعلوم اہل سنت بحرالعلوم خلیل آباد میں جشن ختم بخاری کا انعقاد

سنت کبیر: 4اپریل، ہماری آواز(نامہ نگار)
دارالعلوم اہل سنت بحرالعلوم خلیل آباد سنت کبیر نگر میں کل جشن ختم بخاری وجشن دستار فضیلت وحفظ کے بابرکت موقع پربڑے ہی تزک واہتمام کے ساتھ ادارہ کے پرنسپل مولانا حشم اللہ صاحب تدریسی کے زیرصدارت ایک شاندار جلسہ کا انعقاد ہوا۔جب کہ نظامت مولانا راشد علی نظامی نے کی ۔ مرکزی درسگاہ دارالعلوم فیض الرسول براوں شریف کے سینیئر استاذوخطیب اعظم ہندوستان حضرت مفتی نظام الدین احمد نوری صاحب نے خصوصی شرکت کی اور دن میں چار بجے فارغ ہونے والے طلبہ کے سامنے امام بخاری رحمة اللہ کی حیات وخدمات پر مختصر مگر جامع روشنی ڈالتے ہوئے بخاری شریف کی پہلی اور آخری حدیث کا درس دیا۔حضرت نے بچوں کو نصیحت کرتے ہوئے امام بخاری کے تقوی وطہارت اور پاسداری سنت کا ذکر کیا اور فرمایا کہ نور علم کےحصول کے لیے گناہوں کو خیرآباد کہنا بے حد ضروری چیز ہے کہ بغیر اس کے ہمارے لیے علمی بصیرت اور تقرب الی اللہ ممکن نہیں۔عشاء کے بعد جشن دستار فضیلت کا روح پرور منظر دیدنی تھا۔شہرت یافتہ علماء ومشائخ اسٹیج کی زینت بنے ہوئے تھے ۔دوبارہ حضرت مفتی نظام الدین احمد نوری(خلیفہ حضور تاج الشریعہ وگلزار ملت)نے خصوصی خطاب فرمایا اور عوام وخواص کو اللہ سے تعلق کی مضبوطی اور اعمال صالحہ کی تلقین فرمائی۔صلاة وسلام اور حضرت کی دعاوں پرجلسہ کا اختتام ہوا۔
جلسہ میں مدرسہ کے اساتذہ کے علاوہ خصوصی طور پر شاعر اسلام مولانا محمد انوار رضا مہراج گنج،مشہور صحافی نعیم الدین فیضی برکاتی،شاہ خالد سدھارتھ نگر،عبد القادر نظامی و دانش رضا گورگھ پور کے ساتھ سینکڑوں دانش وروں نے شرکت کی سعادت حاصل کی۔

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

آسان ہندی زبان میں اسلامی، اصلاحی، ادبی، فکری اور حالات حاضرہ پر بہترین مضامین سے مزین سہ ماہی میگزین نور حق گھر بیٹھے منگوا کر پڑھیں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے