متفرقات

مغلپورہ میں جشن عیدمیلادالنبی صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد

(اسراراحمد فیضی واحدی)منکاپورگونڈہ

سرزمین مغلپورہ بھوانی گنج ضلع سدھارتھ نگر میں ماسٹرالحاج محمدابراھیم صاحب اشرفی نے اپنی اھلیہ کی روح کوایصال ثواب کے لئےجشن عیدمیلادالنبی ﷺ کااہتمام کیا۔

جس کی سرپرستی پیرطریقت رہبر راہ شریعت حضرت علامہ الحاج الشاہ سیدمحمدزبیراشرف صاحب قبلہ اشرفی سربراہ اعلی دارالعلوم اہل سنت فیضان مصطفی بھوانی گنج نے فرمائی اور صدارت کے فرائض حضرت علامہ کلام احمدعلیمی صاحب قبلہ نے انجام دی،

جب کہ قیادت قاری مبارک علی صاحب قبلہ، تلاوت قرآن پاک، حضرت حافظ وقاری الحاج معین الدین علیمی صاحب قبلہ نے فرمائی اور نظامت حضرت مولاناغلام نبی صاحب نےکی ،مقرر خصوصی کی حیثیت سے خطیب اہلسنت خلیفہءحضورتاجدارمسندبلگرام شریف حضرت علامہ مفتی اسرار احمد فیضی واحدی مدظلہ العالی نےایصال ثواب پرنہایت عمدہ طریقے سے بیان کیا۔جب کہ علامہ نیازاحمدبرکاتی صاحب قبلہ راجستھان نے موت/عذاب قبر پر نہایت ناصحانہ اور بصیرت افروز پُر جامع خطاب کیا۔

شاعراسلام جناب صدام حسین اشرفی۔جناب عظمت علی نے نعت ومنقبت کاخراج عقیدت ومحبت پیش کیا،بعدہ صلاة وسلام پیرطریقت حضرت علامہ سیدزبیراشرف صاحب قبلہ اشرفی کی دعاٶں پرمحفل کااختتمام ہوا۔

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے