غزل گوشہ خواتین

غزل: میری نیندیں چرا گئی آنکھیں

خیال آرائی: خوشنما حیات ایڈوکیٹ
بلند شہر، اترپردیش

خواب تیرے دکھا گئی آنکھیں
میری نیندیں چرا گئی آنکھیں

عشق میں کیسے جیتے ہیں دیکھو
سارے لمحے بتا گئی آنکھیں

اور باتیں سنا گئی آنکھیں
یار سپنے دکھا گئی آنکھیں

عشق کرنا سکھا گئی آنکھیں
کتنے جلوے دکھا گئی آنکھیں

مجھ کو ہنسنا سکھا گئی آنکھیں
غم بھی کتنے چھپا گئی آنکھیں

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

آسان ہندی زبان میں اسلامی، اصلاحی، ادبی، فکری اور حالات حاضرہ پر بہترین مضامین سے مزین سہ ماہی میگزین نور حق گھر بیٹھے منگوا کر پڑھیں!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے