قسمت سکندرپوری یو پی انڈیا
لاش کو لاس کر دیا اس نے
ستیا ناس کر دیا اس نے
پاس کو فیل جب نہ کر پایا
فیل کو پاس کر دیا اس نے
رام کو چھوڑ, لکشمن کے نام
غم کا بنواس کر دیا اس نے
جھوٹ سچ میں ملا کے ملیامیٹ
سارا اتیہاس کر دیا اس نے
ایک ہی سانس میں خسرکی کمر
توڑ کر ساس کر دیا اس نے
دل سے اچھا برا سمجھنے کا
ختم احساس کر دیا اس نے
مفت دے کر اناج سوامی کو
پیار سے داس کر دیا اس نے
کتناشاطرتھا دوسروں کی طرف
اپنی, بکواس کر دیا اس نے
لفظ کو ہیر پھیر کر قسمت
آس تھا یاس کر دیا اس نے