ہماری آواز/نئی دہلی، 30جنوری (پریس ریلیز) وزیراعظم نریندر مودی نے تحریک چلا رہے کسانوں کو بات چیت کی پیشکش دہراتے ہوئے آج کہا کہ حکومت زرعی اصلاحات قوانین کے معاملہ میں اپنی 22جنوری کی تجویز پر اب بھی قائم ہے اور وزیر زراعت کو ایک فون کال کرکے بات چیت کو بڑھایا جاسکتا ہے۔
مسٹر مودی نے یہ بات یہاں پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس کے موقع پر ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ کل جماعتی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہاکہ حکومت کھلے دماغ سے زرعی قوانین کے معاملہ پر غور کررہی ہے۔