ہماری آواز/ ستنا، 15جنوری (نامہ نگار) مدھیہ پردیش کے ستنا ضلع کے اچھہرا تھانہ علاقے میں واقع پٹیہار نالے میں ٹرالی کے بے قابو ہوکر گرنے سے ایک شخص کی موت ہوگئی اور تین لوگ سنگین طور سے زخمی ہوگئے ہیں۔
پولس ذرائع نے آج بتایا کہ کل شام ضلع کے پنہائی گاؤں اچھیہر جارہی ایک ٹریکٹر ٹرالی پٹیہار نالے کے نزدیک بے قابو ہوکر نالے میں گرگئی۔
اس واقعہ میں وپن سنگھ گونڈے (19) کی موت ہوگئی جبکہ تین لوگ سنگین طور سے زخمی ہوگئے۔