متفرقات

کسانوں کی پر امن تحریک بدنام کرنے کے لیے بی جےپی کر رہی سازش:پوتر کار

ہماری آواز/اگرتلا،30 جنوری(پریس ریلیز) آل انڈیا کسان سبھا کی تریپورہ اکائی نے یوم جمہوریہ کے موقع پر کسانوں کی ٹریکٹر پریڈ کے دوران لال قلعہ میں ہوئے واقعہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جےپی) کی سازش قرار دیا ہے اور اسے کسانوں کی تحریک کو بدنام کرنے کےلئے کی گئی کارروائی بتایا ہے۔
کسان سبھا کے ریاستی سربراہ اور مارکسی کمیونسٹ پارٹی کے رہنما پوتر کار نے نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران ہفتے کو دعوی کیا کہ کسانوں کی تحریک پرامن طریقے سے چل رہی تھی۔ انہوں نے الزام لگایا کہ یہ صرف بی جےپی اور اس کی اہم تنظیم کسان مزدور مورچہ کے ذریعہ تحریک کو ختم کرنے کےلئے کی گئی سازش ہے۔
مسٹر کار نے کہا کہ ہم ٹیکری بارڈر سے روہتک تک گئے تھے۔اس دوران میلوں تک سڑکیں ٹریکٹروں سے بھری تھیں اور لوگ یوم جمہوریہ کی پریڈ کےلئے کافی پرجوش تھے۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کا جوش حیرت انگیز تھا،لیکن آخر میں سازش کی وجہ سے سب کچھ تباہ ہوگیا۔ انہوں نے الزام لگایا،’’اس کے پیچھے بی جےپی سے متعلق کسان مزدور مورچہ کا منصوبہ تھا۔ یہ تحریک کو بدنام کرنے کےلئے ایک جان بوجھکر کی گئی کارروائی تھی۔

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے