ہماری آواز/نئی دہلی، 30جنوری (پریس ریلیز) کسانوں کے دھرنے کے مقامات پر پھر سے جمع ہونے کے پیش نظر مرکزی وزارت داخلہ نے آج ایک بار پھر ہنگامی دفعات کا استعمال کرتے ہوے دارالحکومت کی سرحدوں سے متصل سندھو بارڈر، غازی پور اور ٹکری بارڈر علاقوں میں انٹرنیٹ خدمات عارضی طورپر دو دن کے لئے بند کردی ہیں۔
وزارت نے ان تینوں مقامات پر کسانوں کے بڑی تعداد میں جمع ہونے کے بعد انڈین ٹیلی گراف ایکٹ 1885کے تحت حاصل اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے سنیچر کی صبح گیارہ بجے سے 31جنوری صبح گیارہ بجے تک انٹرنیٹ خدمات عارضی طورپر بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
حکومت نے ا س سے پہلے گزشتہ26جنوری کو بھی ان علاقوں اور ان سے متصل قومی دارالحکومت کے علاقوں میں انٹرنیٹ خدمات عارضی طورپر بند کردی تھیں۔