متفرقات

روزہ دار کے منہ کی بو مشک سے بہتر ہے

ازقلم: تحسین رضا قادری، کانپور

رمضان شریف کا مہینہ سراپا خیر و برکت اور رحمت و مغفرت اور جہنم سے آزادی کا مہینہ ہے
اس ماہ مبارک کو دیگر مہینوں پر بر تری و فوقیت حاصل ہے

سید عالم ﷺ نے ارشاد فرمایا ماہ رمضان میں میری امت کو پانچ چیزیں دی گئیں ہیں جو اس سے پہلے کسی امت کو نہیں دی گئیں
اول روزہ دار کے منہ کی بو اللہ کے ہاں مشک سے زیاددہ عمدہ ہے ۔۔
دوم ان کے افطار تک فرشتے ان کے لیئے بخشش طلب کرتے ہیں ۔ ۔ واضح ہوکہ اس سے یہ مطلب ہرگز نہ لیا جائے کہ منہ اور دانت صاف کر نے میں سستی برتی جائے بلکہ رمضان میں مسواک کرنا دیگر ایام سے دس گنا زیادہ ثواب کا موجب ہے ۔۔
سوم اس ماہ میں سرکش شیطان قید کردیئے جاتے ہیں ۔
چہارم اللہ تعالیٰ ہردن جنت کو سنوارتا ہے اور ارشاد فرماتا ہے کہ عنقریب میرے نیک بندے اس میں داخل ہوں گے ۔

پنجم ان سے تکلیف و اذیت دور کر دی جائےگی ۔۔۔۔

اور اس مہینہ کی آخری رات میں انہیں بخشا جاتا ہے ۔ ۔ عرض کیا گیا یا رسول اللہ کیا اس سے مراد لیلتہ القدر ہے ؟ آپ ﷺ نے فرمایا نہیں لیکن کام کرنے والا پورا کرکے اپنا اجر پاتا ہے

نبی کریم ﷺ فرماتے ہیں رب تعالیٰ فرماتا ہے کہ انسان کا ہر عمل اسی کیلیئے ہے سوائے روزہ کے پس تحقیق روزہ میرے لئے ہے اور میں ہی اس کی جزا ہوں اور تجھے ایسی عبادت کافی ہے جسے اللہ تعالیٰ نے اپنی ذات سے منسوب کیا ہے

اللہ پاک عالم اسلام کے تمام مسلمانوں کو عمل خیر کی توفیق دے نماز و روزوں کی آدائے گی پر استقامت عطا فرمائے آمین بحق سید المرسلین ﷺ

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

آسان ہندی زبان میں اسلامی، اصلاحی، ادبی، فکری اور حالات حاضرہ پر بہترین مضامین سے مزین سہ ماہی میگزین نور حق گھر بیٹھے منگوا کر پڑھیں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے