متفرقات

لل دید یوتھ کلب ماور ہندواڑہ کی طرف سے سوکھی کوے تیس آر آر کے اشتراک سے منعقدہ سوچھ بھارت ابیان تقریب احسن طریقے سے اختتام پزیر

گوہر خاکی/ ماور ہندواڑہ

بابائے قوم مہاتما گاندھی (گاندھی جینتی) کی 152 ویں سالگرہ کے موقع پر لل دید یوتھ کلب ماور ہندواڑہ نے آج گورنمنٹ ماڈل ہائیر سیکنڈری سکول قلم آباد کے احاطے میں سوچھ بھارت ابیان تقریب منعقد ہوئی۔

تقریب کا انعقاد ایچ ایس ایس قلم آباد کے مرکزی کیمپس میں کیا گیا جہاں لل دید یوتھ کلب کے نوجوان ، ہائر سیکنڈری سکول قلم آباد کے طلباء ، سکھی کوئے کلمچکلا کے فوجی اہلکاروں نے سوچھتا عہد لیا۔

اس دوران شرکاء حضرات نے جوش و جزبے کے ساتھ صفائی ستھرائی کے اس پروگرام میں حصہ لیا۔
شرکاء نے ایچ ایس ایس قلم آباد کے بالائی اور لور بلاک ، کلام آباد کے پلے گراؤنڈ کے ساتھ ساتھ BDO آفس ماور کی صفائی عمل میں لائی وہیں دانشکدہ قلم آباد کے رئیس ادارہ جناب محمد مقبول لون صاحب نے اس تقریب کے انعقاد پر لل دید یوتھ کلب کے پوری ٹیم کو مبارک دی ۔ اس تقریب میں مقامی افراد کے علاوہ رورل ڈیولپمنٹ ڈیمارٹمنٹ ، یوتھ سرویسز اینڈ سپوٹس محکمے کے ساتھ ساتھ سرپنچ اور پنچ حضرات نے بھی شرکت کی۔

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

آسان ہندی زبان میں اسلامی، اصلاحی، ادبی، فکری اور حالات حاضرہ پر بہترین مضامین سے مزین سہ ماہی میگزین نور حق گھر بیٹھے منگوا کر پڑھیں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے