متفرقات

میراروڈ میں کسان مورچہ (15جنوری) کے متعلق بیداری پیدا کرنے کے لیے سماجی کارکنان کی میٹینگ

میرا روڈ: ہماری آواز(ساجد محمود شیخ) 4جنوری// طاہر شاہ (سدھ بھاؤنا منچ میراروڈ) نے کہا ہمیں 15 جنوری کے کسان مورچہ جو ممبئی میں رانی باغ سے نکل کر کالا گھوڑا تک جائے گا میں میراروڈ سے زیادہ سے زیادہ افراد کو شریک کروانا ہے کسان سردی میں بیٹھے ہوئے ہیں ۔ ان کی حمایت کرنے کی ضرورت ہے ۔ کسان سردی میں بیٹھے ہوئے ہیں۔ اگر یہ احتجاج ناکام ہوتا ہے تو وطنِ عزیز میں پھر کوئی احتجاج کامیاب نہیں ہوسکے گا۔ ڈاکٹر عظیم الدین صاحب ( ہم بھارتیہ ) نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ کسان  تحریک صرف کسانوں کے لئے نہیں ہے۔متنازعہ زرعی قوانین کی مار ہم سب پر پڑے گی۔ سبھی متاثر ہوں گے ستر اور اسی سال کے بوڑھے کسان سردی میں بیٹھے ہوئے ہیں ۔ہم کسانوں کو سلام کرتے ہیں ۔ہر ہندوستانی کو کسانوں کے ساتھ یکجہتی دکھانی چاہیے۔مولانا زکریا ( صدر جمعیتہ العلماء ارشد مدنی گروپ میراروڈ) نے کہا کہ ہمیں اس مورچے کے تعلق سے بیداری پیدا کرنے کے لئے روزانہ محنت کرنے کی ضرورت ہے۔ سوشل ورکر ونود کمار نے کہا کہ جو فاشسٹ ہیں وہ ڈرتے ہیں ۔ آج سرکار جھوٹ پھیلا رہی ہے ۔ عدم تشدّد میں بڑی طاقت ہوتی ہے ۔ ہمیں یہ لڑائی عدم تشدّد کے سہارے لڑنی ہوگی۔ ایڈوکیٹ ثناء دیشمکھ نے کہا کہ این آر سی کے خلاف مظاہروں کو مذہبی رنگ دے کر بدنام کرنے کی کوشش کی گئی مگر کسان آندولن کو مذہبی رنگ نہیں دے پائے ۔میٹینگ میں ہم بھارتیہ میراروڈ،جماعت اسلامی میراروڈ،سدھ بھاؤنا منچ میراروڈ،بہوجن ونچت اگھاڑی، کے ذمہ داران، حقوقِ انسانی کی کارکن ایڈوکیٹ ثناء دیشمکھ اور دیگر مقامی سماجی کارکنان شریک ہوئے۔ جماعت اسلامی میراروڈ کے امیر مقامی جناب عطاء الحق نے سب شکریہ ادا کیا۔ میٹینگ کی نظامت سدھ بھاؤنا منچ میراروڈ کے سیکریٹری ساجد محمود شیخ نے کی ۔ 

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے