مدینہ منورہ: ہماری آواز (ذرائع) 17 فروری
اہل سنت و الجماعت میں آج اس وقت غم کی لہر دوڑ گئی جب ذرائع ابلاغ سے یہ خبر موصول ہوئی کہ مجدد اعظم حضور اعلیٰ حضرت کے خلیفہ خاص حضور قطب مدینہ علیہ الرحمۃ و الرضوان کی دختر نیک اختر محترمہ مخدومہ آمنہ خاتون کا 85 سال کی عمر میں مدینہ المنورہ زادہااللہ شرفہا میں انتقال پر ملال ہوگیا۔ انا للہ وانا الیہ رٰجعون
اس بات کی اطلاع جناب نازش المدنی مرادآبادی صاحب نے بذریعہ سوشل میڈیا دی۔
مدینہ المنورہ کی مشہور و مبارک قبرستان جنت البقیع شریف میں آپ کی تدفین عمل میں آئی۔ الله كريم انکی مغفرت فرمائے، درجات بلند فرمائے، حضور ﷺ کی ذوق افزا شفاعت نصیب فرمائے اور ان کے صدقے ہماری بے عتاب حساب و کتاب مغفرت فرمائے، آمین بجاہ النبی الامین