متفرقات

جامعہ غوثیہ رضویہ (مٹیابرج،کولکاتا) میں گیارہ روزہ تکمیل قرآن

مٹیابرج/کلکتہ: 23 اپریل، ہماری آواز(پریس ریلیز) بروز جمعہ بعد نماز عشا جامعہ غوثیہ رضویہ میں تکمیل قرآن کی محفل منعقد کی گئی جس میں امسال حافظ وقاری مولانا محمد یونس رضوی مصباحی اور حافظ وقاری مولانا محمد حنیف رضا مرکزی نے امامت تراويح کے فرائض انجام دیے۔ تکمیل قرآن کی محفل میں علماے کرام اور شعراے عظام کے علاوہ عوام الناس کی کثیر جماعت نے شرکت کی۔
پروگرام کی سرپرستی حضرت علامہ مولانا الحاج محمد اشرف رضوی مصباحی صاحب قبلہ (بانی وناظم اعلیٰ جامعہ غوثیہ رضویہ وجامعہ عائشہ صدیقہ للبنات) نے انجام دیا۔
پروگرام کا آغاز قاری خوش الحان حافظ محمد امام الدین صاحب کی تلاوتِ قرآن پاک سے ہوا، بعدہٗ حافظ امام الدین اور محمد شاداب حسن نے نعت و منقبت کے حسین گلدستے اچھوتے انداز میں پیش کیے اور پھر حضرت حافظ وقاری الحاج محمد آفتاب رضوی صاحب قبلہ نے ” قرآن کی عظمت و فضیلت ” کے حوالہ سے نہایت ہی مدلل ومفصل خطاب فرمایا اور اخیر میں استاذ الاساتذہ حضرت علامہ مولانا الحاج محمد اشرف رضوی مصباحی صاحب قبلہ نے حفاظ کرام کی گلپوشی کی اور آئے ہوئے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ بعد ازاں محمد شاداب حسن نے بارگاہ رسالت میں ہدیۂ سلام کے رنگ ہاے رنگ پھول پیش کیے اور بالآخر راقم الحروف کی دعا پر محفل اختتام پذیر ہوا اس کے بعد شیرینی تقسیم کی گئی۔

رپورٹ: محمد یونس رضوی مصباحی
(مٹیابرج، کولکاتا)

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

آسان ہندی زبان میں اسلامی، اصلاحی، ادبی، فکری اور حالات حاضرہ پر بہترین مضامین سے مزین سہ ماہی میگزین نور حق گھر بیٹھے منگوا کر پڑھیں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے