یوپی

بانی مساجد کثیرہ الحاج ممتاز خان مرحوم کے سالانہ فاتحہ کے موقع پر علما کے بیانات

"نیک کام کرنے والے مرنے کے بعد بھی مخلوق میں زندہ رہتے ہیں”

کان پور: موت برحق ہے ۔سب کو اس کے شکنجے میں آناہے۔۔۔لیکن کچھ لوگ مرنے کے بعد بھی مخلوق خدا میں زندہ رہتے ہیں..انھیں ان کا نیک کام زندہ رکھتا ہے۔۔۔۔انھیں میں سے ایک بانی مساجد کثیرہ الحاج ممتاز خان مرحوم تھے ۔۔۔۔۔مذکورہ باتوں کا اظہار خیال معروف عالم دین محمد آصف مجددی قنوج نے ب واقع غریب نواز ہاوس طلاق محل کان پور مرحوم کے سالانہ فاتحہ کے موقع پر کیا۔۔۔۔۔۔۔مشہور خطیب مولانا محمد ہاشم اشرفی کان پور نے کہا کہ مرحوم کی دینی خدمات کثیر ہیں۔۔۔۔۔۔انھوں نے دعوت و تبلیغ کے راہ میں سرمایہ کے ذریعہ تادم حیات تعاون کرتے رہے۔۔۔۔۔علما و طلبہ سے کافی انسیت رکھتے تھے۔۔۔۔۔انھیں خدمات کی وجہ سے وہ ہمیشہ یاد کئے جائیں گے۔۔۔۔۔۔اس سے قبل محفل کا آغاز قران خوانی و نعت و منقبت سے ہوا ۔۔آخر میں الحاج عامر خان و الحاج جنید خان نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔۔پروگرام کی سرپرستی مفتی اعظم کان پور مفتی الیاس احمد اور صدارت قاری عبدالمطلب نوری اور قیادت مولانا معین القادری نے کی ۔۔۔۔پروگرام میں علامہ انیس احمد برکاتی ۔۔مفتی محمد حنیف برکاتی۔۔۔مولانا محمود الحسن۔۔مولانا احمد سعید مجددی ۔الحاج ممتازاحمد صدیقی۔مولانا عبدالرحیم ساحر البیان ۔۔مولانا میکائیل ضیائی۔۔۔قاری محمد قاسم حبیبی ۔۔۔مولانا آصف رضا حبیبی کے علاوہ کثیر تعداد میں ائمہ و علماو شعرا و فرزندان توحید نے شرکت کی

ہماری آواز

ہماری آواز ایک غیر جانب دار نیوز ویب سائٹ ہے جس پر آپ سچی خبروں کے ساتھ ساتھ مذہبی، ملی،قومی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین اور شعر وشاعری پڑھ سکتے ہیں۔ یہی نہیں آپ خود بھی ہمیں اپنے پاس پڑوس کی خبریں اور مضامین وغیرہ بھیج سکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین و خبریں

جواب دیں

Back to top button